Google Play سروس کی شرائط

22 جولائی 2026

1۔ تعارف

قابل اطلاق شرائط۔ Google Play استعمال کرنے کا شکریہ۔ Google Play ایک سروس ہے جو Google LLC ‏("Google"، "ہم" یا "ہمارے") کی طرف سے فراہم کی جاتی ہے جو 1600 Amphitheatre Parkway, Mountain View, California 94043, USA میں ہے۔ اگر آپ Google Play اور دیگر ایپس (بشمول Android Instant ایپس)،  گیمز، بکس یا دیگر ڈیجیٹل مواد یا سروسز بشمول ایپ کے اندر موجود ڈیجیٹل مواد یا سروسز (جنہیں "مواد" کہا جاتا ہے) کا استعمال کرتے ہیں تو یہ استعمالGoogle Play کی سروس کی شرائط ("Play کی سروس کی شرائط")اور Google کی سروس کی شرائط ("Google کی سروس کی شرائط") ( جن کو مجموعی طور پر "شرائط" کہا جاتا ہے) کے ساتھ مشروط ہوگا۔ Google Play ایک "سروس" ہے جیسا کہ Google سروس کی شرائط میں بیان کیا گیا ہے۔ اگر Play کی سروس کی شرائط اور Google کی سروس کی شرائط کے مابین کوئی تصادم ہوتا ہے تو Play کی سروس کی شرائط غالب اور راجح ہوں گی۔

2۔ آپ کا Google Play کا استعمال

مواد تک رسائی اور استعمال۔ آپ اپنے موبائل، کمپیوٹر، ٹی وی، گھڑی یا دیگر مطابقت رکھنے والا آلہ ("آلہ") کے لیے مواد براؤز، لوکیٹ، دیکھنے، سلسلہ بندی کرنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے Google Play استعمال کر سکتے ہیں۔ Google Play کو استعمال کرنے کے لئے، آپ کو ایک ایسے آلہ کی ضرورت ہوگی جو متعلقہ مواد ،فعال انٹرنیٹ تک رسائی اور موافق سافٹ ویئر کے لئے سسٹم اور موافقت کی ضروریات پر پورا اترے۔ مواد اور خصوصیات کی دستیابی ممالک کے مابین مختلف ہوتی ہے۔ اسلئے ہو سکتا ہے کہ آپ کے ملک میں تمام مواد یا خصوصیات دستیاب نہ ہوں۔ کچھ مواد فیملی ممبرز کے ساتھ اشتراک کے لئے دستیاب ہوسکتے ہیں۔ مواد Google کی طرف سے فراہم کیے جا سکتے ہیں یا تیسرے فریق کے ذریعہ دستیاب ہوسکتے ہیں جو Google کے ساتھ وابستہ نہیں ہیں۔ Google Play کے ذریعہ دستیاب کیے گئے کسی بھی ایسے مواد کے لیے Google ذمہ دار نہیں ہے جو Google کے علاوہ کسی اور ماخذ سے ہو اور نہ ہی اس کی تائید کرتا ہے۔

عمر کی پابندیاں۔ Google Play استعمال کرنے کے لیے، آپ کے پاس درست Google اکاؤنٹ ("Google اکاؤنٹ") کا ہونا ضروی ہے، جو درجہ ذیل عمر کی پابندیوں کے ساتھ مشروط ہے۔ اگر آپ کو آپ کے ملک میں نابالغ سمجھا جاتا ہے، تو آپ کو Google Play استعمال کرنے اور شرائط کو قبول کرنے کے لئے اپنے والدین یا قانونی سرپرست کی اجازت لینی ہوگی۔ آپ کو عمر کی اضافی پابندیوں کی تعمیل کرنی ہوگی جو Google Play پر موجود مخصوص مواد یا خصوصیات کے استعمال کیلئے لاگو ہو سکتی ہیں۔ فیملی مینیجر اور فیملی ممبرز کو بھی ان اضافی شرائط پر پورا اترنا ضروی ہے۔

فریق ثالث کی فیس۔ مواد اور Google Play استعمال کرنے اور دیکھنے پر فریقین ثالث (جیسے کہ نیٹ فراہم کنندہ یا موبائل کیریئر) کی طرف سے لی جانے والی کسی بھی رسائی اور ڈیٹا فیس کے لیے آپ ذمہ دار ہیں۔

اپ ڈیٹس۔ Google Play، متعلقہ سپورٹ لائبریریز یا مواد کو، مثال کے طور پر، بگ کی اصلاحات، بہترکردہ فنکشنز، غائب پلگ انز اور نئے ورژنز (مجموعی طور پر "اپ ڈیٹس") کے لیے اپ ڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔ آپ کو Google Play استعمال کرنے یا مواد تک رسائی ، ڈاؤن لوڈ ، یا استعمال کرنے کے لئے اس طرح کے اپ ڈیٹس ضروری ہو سکتے ہیں۔ ان شرائط سے اتفاق کر کے اور Google Play کا استعمال کر کے، آپ خود بخود ایسے اپ ڈیٹس موصول کرنے سے اتفاق کرتے ہیں۔ آپ Google Play میں ترتیبات کے ذریعے مخصوص مواد کے اپ ڈیٹس کا نظم کر سکتے ہیں۔ تاہم اگر اپ ڈیٹ جاری کرنے سے مواد سے متعلق کوئی سنجیدہ سیکیورٹی کا خطرہ یا آپریبیلیٹی کا سنگین مسئلہ حل ہو جائے گا، یا بیجا استعمال سے روکے گا، تو Google Play یا آپ کے آلہ کی اپ ڈیٹ کی ترتیبات سے قطع نظر اپ ڈیٹ مکمل کیا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی اور app اسٹور مواد کو اپ ڈیٹ کرنے کی کوشش کرتی ہے جو پہلے Google Play سے ڈاؤن لوڈ کیا گيا تھا تو آپ کو وارننگ موصول ہو سکتی ہے یا ایسے اپ ڈیٹس کو بالکل روک دیا جا سکتا ہے۔

سسٹم سروسز: Google کی سسٹم سروسز تصدیق شدہ Android آلات پر مختلف خدمات اور اپ ڈیٹس فراہم کرتی ہیں۔ ان میں Google کی جانب سے فراہم کردہ بنیادی سسٹم سروسز، Google Play، Google Play اسٹور سروسز اور Android آپریٹنگ سسٹم کی اپ ڈیٹس شامل ہیں۔ سسٹم سروسز کو اکثر نیٹ ورک کنیکٹیویٹی درکار ہوتی ہے اور یہ آپ کا سیلولر ڈیٹا استعمال کر سکتی ہیں۔ کچھ نیٹ ورک مواصلات پس منظر میں بھی ہو سکتی ہیں، جب آپ براہِ راست اپنے آلہ کے ساتھ تعامل نہیں کر رہے ہوتے، حتیٰ کہ جب آلہ کی اسکرین مقفل ہو۔ سسٹم سروسز کے سلسلے میں کسی تیسرے فریق (مثلاً آپ کے موبائل کیریئر) کی جانب سے عائد کی جانے والی کسی بھی فیس کے آپ خود ذمہ دار ہوں گے، جن میں وہ فیسیں بھی شامل ہیں جو Google Play سروسز کے بارے میں جانیں کے صفحے میں بیان کی گئی ہیں۔

آپ کے بارے میں معلومات۔ Google کی رازداری کی پالیسی اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ جب آپ Google Play کا استعمال کرتے ہیں تو ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کے ساتھ کیسا برتاؤ کرتے ہیں اور کیسے آپ کی رازداری کا تحفظ کرتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ Google کو آپ کی ذاتی معلومات جیسے کہ نام یا ای میل پتہ سروس فراہم کنندگان کو فراہم کرنا پڑے تاکہ آپ کی ٹرانزیکشنز کی پراسیسنگ ہو سکے یا آپ کو مواد فراہم کیا جا سکے۔ فراہم کنندہ گان اس معلومات کو اپنی رازداری کی پالیسیوں کے مطابق استعمال کرنے سے اتفاق کرتے ہیں۔

اگر آپ Google Play پرموجود ایک فیملی گروپ کا حصہ ہیں تو فیملی گروپ میں آپ کے فیملی ممبرز آپ کے بارے میں مخصوص معلومات دیکھ سکیں گے۔ اگرآپ Google Play پرموجود فیملی گروپ کے فیملی مینیجر ہیں توجن فیملی ممبرز کو آپ فیملی گروپ میں شامل ہونے کے لئے مدعو کرتے ہیں وہ آپ کا نام، تصویر اور ای میل پتہ دیکھیں گے۔ اگر آپ فیملی گروپ میں بطور فیملی ممبر شامل ہوتے ہیں تو دیگر فیملی ممبرز آپ کے نام، تصویر اور ای میل پتہ کو دیکھ سکیں گے۔ آپ کا فیملی مینیجر آپ کی عمر بھی دیکھ سکتا ہے اور اس کو متعین کردہ فیملی کے ادائیگی کے طریقے سے کی گئی آپ کی سبھی خریداریوں، بشمول خریدے گئے مواد کی تفصیل، کا ریکارڈ نظر آئے گا۔ اگر فیملی کے ساتھ اشتراک کرنے کے لیے مواد دستیاب ہے اور آپ اپنے فیملی گروپ کے ساتھ اس کا اشتراک کرتے ہیں تو سبھی فیملی ممبرز مواد تک رسائی کر سکیں گے اور دیکھ سکیں گے کہ آپ نے اسے خریدا ہے۔

اکاؤنٹس تک غیر اجازت یافتہ رسائی۔ آپ کو اکاؤنٹ کی تفصیلات محفوظ رکھنی چاہئیں اور دوسروں کے ساتھ ان کا اشتراک نہیں کرنا چاہیے۔ آپ اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات کسی دوسرے کے ساتھ ان شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتراک کرنے کے نتیجے میں اکاؤنٹ کے استعمال سے ہونے والے کسی بھی طرزِ عمل، خلاف ورزی، نقصان یا ضرر کے مکمل طور پر خود ذمہ دار ہوں گے۔ آپ کیلئے لازم ہے کہ آپ Google Play کے کسی صارف یا Google Play کے ذریعے دی گئی دیگر Google سروسز کے کسی صارف کا ذاتی ڈیٹا بشمول اکاؤنٹ نام جمع یا اکٹھا نہیں کریں گے۔

غیر فعال اکاؤنٹس۔ اگر Google شرائط کے مطابق آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی کو غیر فعال کرتا ہے تو (مثال کے طور پر اگر آپ شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہیں)، تو آپ کو Google Play، آپ کے اکاؤنٹ کی تفصیلات یا آپ کے اکاؤنٹ میں اسٹور کردہ دیگر مواد تک رسائی حاصل کرنے سے روکا جا سکتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ہیلپ سینٹر ملاحظہ کریں۔ اگرآپ Google Play پرموجود فیملی گروپ کے فیملی مینیجر ہیں اور Google آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی کو غیر فعال کر دیتا ہے تو آپ کے فیملی ممبرز فیملی گروپ کے لیے ضروری فیملی خصوصیات جیسے کہ فیملی ادائیگی کے طریقے، فیملی کی سبسکرپشنز یا فیملی ممبرز کے اشتراک کردہ مواد تک رسائی سے محروم ہو سکتے ہیں۔ اگرآپ Google Play پرموجود فیملی گروپ کے فیملی ممبر ہیں اور Google آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی کو غیر فعال کر دیتا ہے تو آپ کے فیملی ممبرز آپ کے اشتراک کردہ مواد تک رسائی سے محروم جائيں گے۔

میلوئیر سے حفاظت۔ نقصان دہ فریق ثالث کے سافٹ ویئر، URLs اور دیگر سیکیورٹی کے مسائل سے آپ کی حفاظت کرنے کے لیے، Google آپ کے آلہ کے نیٹ ورک کنکشنز، ممکنہ طور پر نقصان دہ URLs، آپریٹنگ سسٹم اور Google Play یا دیگر ذرائع سے آپ کے آلہ پر انسٹال کردہ ایپس کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتا ہے۔ اگر Google کسی ایپ یا URL کو غیر محفوظ سمجھتا ہے تو وہ آپ کو متنبہ کر سکتا ہے یا آلات، ڈیٹا یا صارفین کے لیے نقصان دہ ہونے کی صورت میں Google اسے آپ کے آلے سے ہٹا یا اس کی انسٹالیشن کو روک سکتا ہے۔ آپ اپنے آلہ پر ترتیبات میں ان میں سے کـچھ تحفظات کو غیر فعال کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں، تاہم Google کو Google Play سے انسٹال کردہ ایپس کے بارے میں معلومات موصول  ہو سکتی رہے گی اور Google کو معلومات بھیجے بغیر سیکیورٹی کے مسائل کے مد نظر آپ کے آلہ پر دیگر ذرائع سے انسٹال کردہ ایپس کی جانچ ہو سکتی رہےگی۔

Android Instant ایپس۔ جب آپ اپنے آلہ پر کسی لنک پر کلک کرتے ہیں تو Google Play چیک کر سکتا ہے کہ کیا کوئی قابل اطلاق  Instant ایپ موجود ہے اور اگر ہے تو Instant ایپ کے اندر لنک کو کھول سکتا ہے۔ آپ کی رسائی کی جانے والی Instant ایپ کے حصوں کو چلانے کے لیے ضروری کوڈ کو آپ کے آلہ پر ڈاؤن لوڈ کیا جائے گا اور اس پر عارضی طور پر رکھا جائے گا۔ Instant ایپ کی تفصیلات آپ کو Google Play اسٹور میں مل سکتی ہیں۔ Android Instant  ایپس کا ڈیٹا اور ترتیبات آپ کے Google اکاؤنٹ سے سائن ان کردہ آلات سے سنک ہوتے ہیں۔ آپ اپنے آلہ پر ترتیبات میں  Android Instant ایپس کو غیر فعال کر سکتے ہیں۔

ان شرائط میں ہونے والی تبدیلیاں۔ اگر Play کی سروس کی شرائط میں تبدیلی ہوتی ہے تو آپ کو کم از کم 30 دن کا نوٹس دیا جائے گا اور Play کی نئی سروس کی شرائط اس نوٹس کے بعد لاگو ہوں گی۔ اگر آپ ایسے نوٹس کے بعد Google Play کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو اسے Play کی سروس کی شرائط کی قبولیت سمجھا جائے گا۔ Play کی نئی سروس کی شرائط کا اطلاق آپ کے سبھی مواد (اس مواد سمیت جسے آپ نے ماضی میں انسٹال کیا ہو یا خریدا ہو) کے استعمال اور بعد میں کی جانے والی سبھی انسٹالز یا خریداریوں پر ہوگا۔ اگر آپ ایسی تبدیلیوں سے اتقاق نہیں کرتے ہیں تو آپ کو ماضی میں خریدے یا انسٹال کیے گئے مواد کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا موقع دیا جائے گا اور Google Play کا استعمال بند کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ آپ اپنی قبول کی گئی Play کی سروس کی شرائط کے آخری ورژن کے مطابق اپنے آلات پر مواد کی وہ کاپی بدستور دیکھ سکتے ہیں۔

3۔ خریداریاں اور ادائیگیاں

مفت مواد۔ Google آپ کو Google Play پر موجود مواد کو مفت میں ڈاؤن لوڈ کرنے، دیکھنے یا استعمال کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔ اضافی پابندیاں کچھ مفت مواد تک آپ کی رسائی اور استعمال پر لاگو ہو سکتی ہیں۔

مواد کی خریداری۔ جب آپ Google Play پر یا اس کے ذریعے مواد خریدیں گے یا کرایہ پر لیں گے تو آپ فروخت کنندہ کے ساتھ ان شرائط (جیسا کہ قابل اطلاق ہے) کی بنیاد پر ایک الگ فروخت کا معاہدہ کریں گے، جو درجہ ذیل میں سے کوئی ایک ہوگا:

(الف) (الف) Google Digital Inc؛ یا

(ب) مواد فراہم کنندہ ("فراہم کنندہ")، اس صورت سمیت جہاں Google ڈیجیٹل انکارپوریشن فراہم کنندہ کے لیے بطور ایجنٹ کام کر رہا ہے۔

علیحدہ فروخت کا معاہدہ ان شرائط کے علاوہ ہے۔

ان فروخت کے لیے جہاں Google فراہم کنندہ کے لیے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا ہے، Google کی سروس کی شرائط میں لکھا گيا بیان کہ Google کی سروس کی شرائط سے "کسی فریق ثالث استفادہ کنندہ گان کے حقوق تخلیق نہیں ہوتے ہیں" کا اطلاق Google Play کے آپ کے استعمال پر نہیں ہوتا ہے۔

Google کی طرف سے آپ کی مواد کی خریداری کی تصدیق کرنے والی ای میل موصول ہونے کے بعد مواد کی خریداری اور استعمال کے لیے آپ کا معاہدہ پورا ہو جاتا ہے اور خریداری مکمل ہوتے ہی اس معاہدہ کا اطلاق ہونے لگتا ہے۔

پیشگی آرڈرز۔ جب آپ مواد کا پیشگی آرڈر کرتے ہیں تو اس آئٹم کے لیے خریداری اور استعمال کے لیے آپ کا معاہدہ اس وقت مکمل ہوتا ہے جب وہ مواد آپ کو دستیاب ہو جائے اور اس وقت آپ سے اس خریداری کے لیے قیمت وصول کر لی جائے گی۔ آپ اپنے پیشگی آرڈر کو آپ کو مواد دستیاب ہونے تک کسی بھی وقت منسوخ کر سکتے ہیں۔ اگر مواد دستیاب ہونے سے پہلے Google Play کے ذریعے فروخت سے واپس لے لیا گيا ہے تو ہمیں آپ کا پیشگی آرڈر منسوخ کرنا ہوگا اور آپ کا آرڈر دستیاب ہونے سے پہلے قیمت کی تبدیلی ہونے کی صورت میں ہمارے پاس آپ کے آرڈر کو منسوخ کرنے کا حق باقی رہے گا۔

فیملی کا پیمنٹ ادائیگی کا طریقہ۔ اگرآپ Google Play پرموجود فیملی گروپ کے فیملی مینیجر ہیں تو آپ کو اپنے فیملی ممبرز کے لیے ایک  قابلِ قبول فیملی  پیمنٹ کے ادائیگی کا طریقہ سیٹ اپ کرنے کی ضرورت ہوگی جس کے ذریعے وہ Google Play پر اور ایپس کے اندر مواد خرید سکیں۔ آپ فیملی کے ادائيگی کے طریقے سے کی جانے والی اپنے سبھی فیملی ممبرز کی مواد کی خریداریوں کے لیے ذمہ دار ہوں گے۔ اگر کوئی فیملی گروپ حذف ہو جاتا یا کوئی فیملی ممبر فیملی گروپ کو چھوڑ دیتا ہے تو فیملی پیمنٹ کے ادائیگی کے طریقے سے کی گئی فیملی ممبررز کی زیر التوا خریداریوں کے لیے آپ ذمہ دار ہوں گے۔

Google Payments۔ Google Play کے ذریعے مواد خریدنے کے لیے آپ کے پاس Google Payments کا اکاؤنٹ ہونا ضروی ہے اور Google Payments کی سروس کی شرائط سے اتفاق کرنا ضروری ہے۔ جب بھی آپ Google Payments اکاؤنٹ کے ذریعے مواد خریدتے ہیں Google Payments کے رازداری کے نوٹس کا اطلاق ہوتا ہے۔ آپ کے Google Payments اکاؤنٹ پر Google Play کے ذریعے کی گئی خریداریوں سے وابستہ سبھی واجب الادا رقوم کے لیے آپ ذمہ دار ہیں۔

ادائیگی پر کارروائی کرنے کے دوسرے طریقے۔ Google Play کے ذریعے مواد کی خریداری میں سہولت فراہم کرنے کے لیے Google آپ کے لیے Google Payments کے علاوہ ادائیگی کے متعدد طریقے دستیاب کرا سکتا ہے۔ آپ کیلئے کسی بھی متعلقہ شرائط و ضوابط یا دیگر قانونی معاہدہ کی تعمیل کرنا لازمی ہے، چاہے وہ Google کے ساتھ ہوں یا فریق ثالث کے ساتھ، جو ادائیگی کی کارروائی کے دیے گئے طریقے کے آپ کے استعمال پر نافذ ہوتا ہے۔ Google اپنی کلّی صوابدید پر ادائيگی کی کارروائی کے طریقوں کو شامل کر سکتا ہے یا ہٹا سکتا ہے۔ آپ Google Play پر کی گئی اپنی خریداریوں سے وابستہ سبھی واجب الادا رقوم کے لیے پورے ذمہ دار ہیں۔

کیریئر بلنگ کے لیے اہلیت۔ جب آپ کسی آلہ پر Google Play اکاؤںٹ بنائيں گے تو ہم آپ کے نیٹ ورک فراہم کنندہ کو آپ کے آلہ کی شناخت کرنے والی چیزیں جیسے کہ سبسکرائبر ID اور SIM کارڈ نمبر شمار بھیجیں گے تاکہ آپ کے آلات سے کی جانے والی آپ کی مواد کی خریداریوں کی بلنگ آپ کے نیٹ ورک فراہم کنندہ کے اکاؤنٹ پر کرنے کی اہلیت متعین کی جا سکے۔ اس کی اجازت دینے کے لیے آپ کو نیٹ ورک فراہم کنندہ کی سروس کی شرائط قبول کرنی ہوں گی۔ نیٹ ورک فراہم کنندہ ہمیں آپ کے بلنگ پتہ کی معلومات بھیج سکتا ہے۔ ہم اس معلومات کو Google کی رازداری کی پالیسیوں اور Google Payments کے رازداری کے نوٹس کے مطابق رکھ سکتے ہیں اور استعمال کر سکتے ہیں۔

قیمت۔ Google Play کے ذریعے دکھائے گئے سبھی مواد کی قیمت اور دستیابی خریداری سے پہلے کسی بھی وقت تبدیلی کے ساتھ مشروط ہے۔

ٹیکسز۔ "ٹیکسز" سے مراد مواد کی فروخت سے وابستہ کوئی بھی محصول، کسٹم فیس، وصولی یا ٹیکس (آمدنی کے ٹیکس کے علاوہ) ہے، بشمول کوئی بھی متعلقہ جرمانہ یا سود۔ کسی بھی ٹیکس کے لیے آپ ذمہ دار ہیں اور ٹیکسز کے لیے کسی بھی کٹوتی کے بغیر مواد کے لیے آپ کو ادائيگی کرنی ہوگی۔ اگر مواد کے فروخت کنندہ یا Google پر ٹیکسز جمع کرنے اور ادا کرنے کی ذمہ داری ہے تو آپ سے ٹیکسز وصول کیے جائیں گے۔ آپ کے لیے سبھی قابل اطلاق ٹیکس کے قوانین کی تعمیل لازمی ہے، بشمول آپ کے Google Play استعمال یا Google Play پر یا اس کے ذریعے مواد کی خریداری سے وابستہ ہونے والی رپورٹنگ اور ادائیگی۔ ایسے کسی بھی قابل اطلاق ٹیکسز کی ادائیگی کرنا اور اطلاع دینا آپ کی ذمہ داری ہے۔

سبھی مکمل فروخت۔ ریفنڈ کے لیے خریداریوں کو واپس لینے، منسوخ یا واپس کرنے کے اپنے حقوق کے بارے میں مزید معلومات کے لیے Google Play کی ریفنڈ کی پالیسی ملاحظہ کریں۔ الاّ یہ کہ Google کی سروس کی شرائط، Google Play کی ریفنڈ کی پالیسی یا فراہم کنندہ کی ریفنڈ کی پالیسیوں میں واضح طور پر بیان کر دیا گیا ہو، سبھی فروخت حتمی ہیں اور واپس کرنے، بدلنے یا ریفنڈز کی اجازت نہیں ہے۔ اگر کسی ٹرانزیکشن کے لیے تبدیلی، واپسی یا ریفنڈ کو تسلیم کیا جاتا ہے تو وہ ٹرانزیکشن واپس ہو سکتا ہے اور آپ اس ٹرانزیکشن سے حاصل کیے گئے مواد تک مزید رسائی نہیں کر سکتے۔

سبسکرپشنز۔ سبسکرپشنز کے لیے ہر بلنگ وقفہ (چاہے ہفتہ وار، ماہانہ، سالانہ یا کوئی اور وقفہ ہو) پر خودکار طور پر قیمت وصول کر لی جاتی ہے اور عام طور پر آپ سے اس مدت کے شروع ہونے سے زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے پہلے قیمت وصول کی جا سکتی ہے۔

(الف) ٹرائل کے وقفے۔ جب آپ کسی قیمت پر مواد سبسکرائب کرتے ہیں تو آپ کو مخصوص ٹرائل وقفہ تک مفت یا کم قیمت میں سبسکرپشن کے فوائد تک رسائی مل سکتی ہے، جس کے بعد جب تک آپ اپنی سبسکرپشن منسوخ نہیں کرتے ہیں تب تک آپ سے قیمت وصول کی جائے گی۔ آپ سے قیمت وصول کیے جانے سے بچنے کے لیے آپ کو ٹرائل کے وقفہ کے ختم ہونے سے پہلے منسوخ کرنا ضروری ہے۔ ٹرائل منسوخ کرنے کے بعد آپ مواد اور سبسکرپشن کی مراعات تک رسائی سے فوری طور پر محروم ہو سکتے ہیں۔  ایسے ٹرائل وقفوں تک رسائی ایک متعین وقفہ یا دیگر پابندیوں کے دوران ہر صارف کے لیے کچھ ٹرائلز تک محدود ہو سکتی ہے۔

(ب) منسوخیاں۔ آپ قابل اطلاق بلنگ وقفہ کے ختم ہونے سے پہلے کسی بھی وقت سبسکرپشن کو منسوخ کر سکتے ہیں جیسا کہ ہیلپ سینٹر میں بتایا گيا ہے اور منسوخی کا اطلاق اگلے وقفہ پر ہوگا۔ مثال کے طور پر اگر آپ ماہانہ سبسکرپشن خریدتے ہیں تو آپ سبسکرپشن کے کسی مہینہ کے دوران کسی بھی وقت اس سبسکرپشن کو منسوخ کر سکتے ہیں اور وہ سبسکرپشن آپ کے اس وقت کے موجودہ بلنگ وقفے کے اختتام پر منسوخ ہو جائے گی۔ آپ کو موجودہ بلنگ وقفہ کے لیے ریفنڈ موصول نہیں ہوگا، الاّ یہ کہ بصورت دیگرGoogle Play کی ریفنڈ پالیسی میں ذکر کیا گيا ہو (مثال کے طور پر، جہاں مواد میں خرابی یا خامی ہو)۔

(ت) پرنٹ سبسکرائبرز کے لیے کمی۔ کچھ رسائل یا جرائد کے فراہم کنندگان آپ کو Google Play پر اپنے ڈیجیٹل مواد کی سبسکرپشن کم قیمت پر خریدنے کی اجازت دے سکتے ہیں، بشرطیکہ آپ پہلے سے اس اشاعت کے پرنٹ (کاغذی) ایڈیشن کے سبسکرائبر ہوں۔ اگر آپ اس رسالے کی اپنی پرنٹ سبسکرپشن منسوخ کر دیتے ہیں، یا وہ ختم ہو جاتی ہے اور آپ اس کی تجدید نہیں کرتے ہیں تو Google Play پر اسی مواد کے لیے ملنے والی کم قیمت والی ڈیجیٹل سبسکرپشن خود بخود ختم ہو جائے گی۔

(ث) قیمت میں اضافے۔ جب آپ کوئی سبسکرپشن خریدتے ہیں تو آپ سے ابتدا میں سبسکرائب کرنے کے معاہدہ کے وقت پر لاگو ہونے والے ریٹ کے لحاظ سے قیمت وصول کی جائے گی۔ اگر بعد میں سبسکرپشن کی قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے تو Google آپ کو اطلاع دے گا۔ اضافے کا اطلاق نوٹس کے بعد آپ کی اگلی ادائیگی پر ہوگا، بشرطیکہ قیمت وصول کیے جانے سے کم از کم 30 دن پہلے آپ کو پیشگی نوٹس دیا گيا ہے۔ اگر آپ کو 30 دن سے کم وقت کا پیشگی نوٹ دیا گيا ہے تو اگلی ادائیگی کے بعد کی ادائیگی تک اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اگر آپ کسی سبسکرپشن کی اضافی قیمت ادا نہیں کرنا چاہتے ہیں تو آپ سبسکرپشن کو منسوخ کر سکتے ہیں جیسا کہ ان شرائط کے "منسوخیاں" سیکشن میں بیان کیا گيا ہے اور آپ سے اس سبسکرپشن کے لیے مزید رقم وصول نہیں کی جائے گی، بشرطیکہ آپ نے موجودہ بلنگ وقفہ کے ختم ہونے سے پہلے ہمیں مطلع کر دیا ہے۔ جہاں فراہم کنندہ سبسکرپشن کی قیمت میں اضافہ کرے گا اور منظوری درکار ہوگی وہاں اگر آپ نئی قیمت سے اتفاق نہیں کرتے ہیں تو Google آپ کی سبسکرپشن کو منسوخ کر سکتا ہے۔ اگر آپ کی سبسکرپشن منسوخ ہو جاتی ہے اور بعد میں آپ دوبارہ سبسکرائب کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ سے اس وقت کی موجودہ سبسکرپشن کے ریٹ کے لحاظ سے قیمت وصول کی جائے گی۔

(ج) ادائیگی کے مسائل: اگر ہم کسی بھی وجہ سے (مثلاً ناکافی فنڈز) آپ کے ادائیگی کے طریقے سے رقم وصول نہ کر سکیں، اور آپ نے اپنی سبسکرپشن منسوخ نہ کی ہو تو آپ غیر وصول شدہ رقوم کے ذمہ دار رہیں گے اور ہم آپ کے ادائیگی کے طریقے یا کسی متبادل ادائیگی کے طریقے سے رقم وصول کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں آپ کے اگلے بلنگ دورانیے کے آغاز میں تبدیلی ہو سکتی ہے اور ہر دورانیے کے لیے آپ سے قیمت وصول کی جانے کی تاریخ بھی تبدیل ہو سکتی ہے، جیسا کہ آپ کی رسید پر دکھایا گیا ہے۔ اگر ہم آپ کے ادائیگی کے طریقے سے کامیابی کے ساتھ رقم وصول کرنے میں ناکام رہیں تو ہمیں آپ کی سبسکرپشن منسوخ کرنے کا حق حاصل ہے۔

4۔ حقوق اور پابندیاں

مواد استعمال کرنے کا لائسنس۔ ٹرانزیکشن مکمل کرنے یا مواد کی قابل اطلاق فیس ادا کرنے کے بعد آپ کو اپنے آلات پر یا بصورت دیگر اجازت ہونے کی صورت میں آپ کے صرف ذاتی اور غیر تجارتی استعمال کے لیے قابل اطلاق مواد کی کاپیوں کو اسٹور کرنے، رسائی کرنے، دیکھنے، استعمال کرنے اور دکھانے کا عام حق حاصل ہوگا، جیسا کہ ان شرائط اور وابستہ پالیسیوں میں بلکل واضح طور پر اجازت دی گئی ہے۔ Google Play اور مواد کے سبھی حقوق، عنوان اور مفاد محفوظ ہیں جن کی واضح طور پر ان شرائط میں آپ کو اجازت نہیں دی گئی ہے۔ ایپس اور گیمز کے آپ کے استعمال پر آپ اور فراہم کنندہ کے درمیان ہونے والے انتہائی صارف کے لائسنس کے معاہدہ کی اضافی شرائط و ضوابط کا اطلاق ہو سکتا ہے۔

لائسنس کی شرائط کی خلاف ورزی۔ اگر آپ کسی شرط کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو اس لائسنس کے تحت آپ کے سبھی حقوق فوری طور پر معطل ہو جائیں گے اور Google Play، مواد یا آپ کے Google اکاؤنٹ تک آپ کی رسائی کو Google ریفنڈ کے بغیر معطل کر سکتا ہے۔

پابندیاں: آپ درجہ ذیل چیزیں نہیں کر سکتے:

فریق ثالث کی شرائط۔ ان شرائط کے برعکس کسی بھی چیز کے باوجود، Google کو اپنے مواد کا لائسنس دینے والی فریقین ثالث ان شرائط کی مخصوص شرائط اور اصول سے متعلق ان شرائط کے تحت متعینہ فریق ثالث کے استفادہ کنندگان ہیں، جو براہ راست ان کے مواد (فریق ثالث کی شرائط) سے متعلق ہیں اور محض ایسی فریقین ثالث کو اس طرح کے مواد میں اپنے حقوق لاگو کرنے کی سہولت دینے کے مقصد سے ہیں۔ شک و شبہ سے بچنے کے لیے، ان شرائط میں سے کسی بھی شرط سے کسی بھی فریق کو فریق ثالث کے استفادہ کنندہ گان کا حق نہیں ملتا ہے، کسی بھی شرط کے تعلق سے جو ان شرائط میں فریق ثالث کی شرائط سے باہر ہو، جس میں بلا تحدید کوئی بھی ایسی شرط یا معاہدہ شامل ہے جو حوالہ سے ضم ہو یا بغیر ضم کیے گئے جس کا حوالہ دیا جا سکتا ہو۔

Play کی پالیسیاں۔ Google Play پر جائزے پوسٹ کرنا درجہ ذیل پالیسیوں کے ساتھ مشروط ہے۔ اگر آپ بیجا استعمال یا دیگر مواد کی خلاف ورزیوں کے بارے میں رپورٹ کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

خراب اور ناقص مواد۔ آپ کے اکاؤنٹ کے ذریعے آپ کو مواد دستیاب ہونے کے بعد جتنا جلد ممکن ہو سکے آپ کو مواد چیک کر کے یہ یقینی بنانا چاہیے کہ مواد حسب بیان کام کرتا ہے اور اگر آپ کو کوئی خرابی یا نقص دکھائی دیتا ہے تو جتنا جلد ممکن ہو ہمیں یا فراہم کنندہ کو مطلع کرنا چاہیے۔ مزید معلومات کے لیے Google Play کی ریفنڈ کی پالیسی ملاحظہ کریں۔

مواد کی عدم دستیابی یا ہٹانا۔ ان شرائط کے ساتھ مشروط، Google Play کے ذریعے آپ کے منتخب کردہ وقفہ کے لیے، رینٹل وقفہ کے لیے خریداری کی صورت میں اور دیگر صورتوں میں جب تک Google کے پاس ایسے مواد کو آپ کے لیے دستیاب بنانے کا حق حاصل ہوگا آپ کا خریدا ہوا یا انسٹال کیا ہوا مواد آپ کے لیے دستیاب ہوگا۔ مخصوص صورتوں میں (مثال کے طور پر، اگر Google متعلقہ حقوق سے محروم ہو جاتا ہے، سروس یا مواد بند ہو جاتا ہے، سیکیورٹی کے سنجیدہ مسائل ہیں یا قابل اطلاق شرائط یا قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے) Google آپ کے آلہ سے خریدے گئے مواد کو ہٹا سکتا ہے یا مخصوص مواد تک آپ کو رسائی فراہم کرنا بند کر سکتا ہے۔ Google ڈیجیٹل انکارپوریشن کے فروخت کردہ مواد کے لیے، آپ کو ممکن ہونے پر ہٹانے یا بندش کے بارے میں نوٹس دیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ ہٹانے یا بندش سے پہلے مواد کی کاپی ڈاؤن لوڈ نہیں کر پا رہے ہیں تو Google آپ کو (الف) ممکن ہونے پر اس مواد کے بدلے میں کوئی مواد یا (ب) مواد کی قیمت کا مکمل یا جزوی ریفنڈ فراہم کر سکتا ہے۔ اگر Google آپ کو ریفنڈ دیتا ہے تو ریفنڈ آپ کی مکمل تلافی ہوگا۔

ایک سے زیادہ اکاؤنٹس۔ اگر آپ کے پاس مختلف صارف ناموں کے کئی Google اکاؤنٹس ہیں تو کچھ صورتوں میں آپ ایک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ میں مواد کو منتقل کر سکتے ہیں، بشرطیکہ آپ ہر ایسے اکاؤنٹ کے مالک ہوں اور Google نے ایسی منتقلی کی اجازت دینے والی متعلقہ سروس کی کوئی خصوصیت فعال کی ہے۔

آلات پر رسائی کی حدود۔ Google کبھی  بھی ان آلات یا سافٹ ویئر کی ایپلیکیشنز کی تعداد پر حدود نافذ کر سکتا ہے جن کے ذریعے آپ مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ براہ کرم Google Play موویز اور ٹی وی / Google TV کے لیے ان حدود کے بارے میں مزید معلومات کے لیے Google Play موویز اور ٹی وی / Google TV کے استعمال کے اصول ملاحظہ کریں۔

خطرناک سرگرمیاں۔ کسی بھی سروس یا مواد کو نیو کلیئر سہولتوں کے آپریشن، لائف سپورٹ سسٹمز، ایمرجنسی کمیونیکیشنز، ایئرکرافٹ نیویگیشن یا کمیونیکیشن سسٹمز، فضائی ٹریفک کنٹرول سسٹمز یا کسی بھی دوسری ایسی سرگرمی کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا جس صورت میں مواد یا سروس کی ناکامی کی وجہ سے موت، ذاتی چوٹ، جسمانی یا ماحولیاتی نقصان ہو۔

Google Play موویز اور ٹی وی/ Google TV۔ Google Play موویز اور ٹی وی / Google TV تک آپ کی رسائی اور استعمال سے متعلق اضافی تفصیلات اور پابندیوں کے لیے، Google Play موویز اور ٹی وی / Google TV کے استعمال کے اصول ملاحظہ کریں۔