Google Play سروس کی شرائط

4 اگست 2020

1۔ تعارف

قابل اطلاق شرائط۔ Google Play استعمال کرنے کا شکریہ۔ Google Play ایک سروس ہے جو Google LLC ("Google"، "ہم" یا "ہمارے") کی طرف سے فراہم کی جاتی ہے جو 1600 Amphitheatre Parkway, Mountain View, California 94043, USA میں ہے۔ اگر آپ Google Play اور اس پر دستیاب دیگر ایپس (بشمول Android فوری ایپس)، گیمز، موسیقی، موویز، بکس، میگزین یا دیگر ڈیجیٹل مواد یا سروسز (جنہیں "مواد" کہا جاتا ہے) کا استعمال کرتے ہیں تو یہ Google Play کی سروس کی شرائط اور Google کی سروس کی شرائط ("Google کی سروس کی شرائط") ( جن کو مجموعی طور پر "شرائط" کہا جاتا ہے) کے ساتھ مشروط ہوگا۔ Google Play ایک "سروس" ہے جیسا کہ Google سروس کی شرائط میں بیان کیا گیا ہے۔ اگر Google Play کی سروس کی شرائط اور Google کی سروس کی شرائط کے مابین کوئی تصادم ہوتا ہے تو Google Play کی سروس کی شرائط غالب اور راجح ہوں گی۔

2۔ آپ کا Google Play کا استعمال

مواد تک رسائی اور استعمال۔ آپ اپنے موبائل، کمپیوٹر، ٹی وی، گھڑی یا دیگر تعاون یافتہ آلہ ("آلہ") کے لیے مواد براؤز، لوکیٹ، دیکھنے، سلسلہ بندی کرنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے Google Play استعمال کر سکتے ہیں۔ Google Play کو استعمال کرنے کے لئے، آپ کو ایک ایسے آلہ کی ضرورت ہوگی جو متعلقہ مواد ،فعال انٹرنیٹ تک رسائی اور موافق سافٹ ویئر کے لئے سسٹم اور موافقت کی ضروریات پر پورا اترے۔ مواد اور خصوصیات کی دستیابی ممالک کے مابین مختلف ہوتی ہے۔ اسلئے ہو سکتا ہے کہ آپ کے ملک میں تمام مواد یا خصوصیات دستیاب نہ ہوں۔ کچھ مواد فیملی ممبرز کے ساتھ اشتراک کے لئے دستیاب ہوسکتے ہیں۔ مواد Google کی طرف سے فراہم کیے جا سکتے ہیں یا تیسرے فریق کے ذریعہ دستیاب ہوسکتے ہیں جو Google کے ساتھ وابستہ نہیں ہیں۔ Google Play کے ذریعہ دستیاب کیے گئے کسی بھی ایسے مواد کے لیے Google ذمہ دار نہیں ہے جو Google کے علاوہ کسی اور ماخذ سے ہو اور نہ ہی اس کی تائید کرتا ہے۔

عمر کی پابندیاں۔ Google Play استعمال کرنے کے لیے، آپ کے پاس درست Google اکاؤنٹ ("Google اکاؤنٹ") کا ہونا ضروی ہے، جو درجہ ذیل عمر کی پابندیوں کے ساتھ مشروط ہے۔ اگر آپ کو آپ کے ملک میں نابالغ سمجھا جاتا ہے، تو آپ کو Google Play استعمال کرنے اور شرائط کو قبول کرنے کے لئے اپنے والدین یا قانونی سرپرست کی اجازت لینی ہوگی۔ آپ کو عمر کی اضافی پابندیوں کی تعمیل کرنی ہوگی جو Google Play پر موجود مخصوص مواد یا خصوصیات کے استعمال کیلئے لاگو ہو سکتی ہیں۔ فیملی مینیجر اور فیملی ممبرز کو بھی ان اضافی شرائط پر پورا اترنا ضروی ہے۔

فریق ثالث کی فیس۔ مواد اور Google Play استعمال کرنے اور دیکھنے پر فریقین ثالث (جیسے کہ نیٹ فراہم کنندہ یا موبائل کیریئر) کی طرف سے لی جانے والی کسی بھی رسائی اور ڈیٹا فیس کے لیے آپ ذمہ دار ہیں۔

اپ ڈیٹس۔ Google Play، متعلقہ سپورٹ لائبریریز یا مواد کو، مثال کے طور پر، بگ کی اصلاحات، بہترکردہ فنکشنز، غائب پلگ انز اور نئے ورژنز (مجموعی طور پر "اپ ڈیٹس") کے لیے اپ ڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔ آپ کو Google Play استعمال کرنے یا مواد تک رسائی ، ڈاؤن لوڈ ، یا استعمال کرنے کے لئے اس طرح کے اپ ڈیٹس ضروری ہو سکتے ہیں۔ ان شرائط سے اتفاق کر کے اور Google Play کا استعمال کر کے، آپ خود بخود ایسے اپ ڈیٹس موصول کرنے سے اتفاق کرتے ہیں۔ آپ Google Play میں ترتیبات کے ذریعہ مخصوص مواد کے اپ ڈیٹس کا نظم کر سکتے ہیں۔ تاہم اگر اپ ڈیٹ جاری کرنے سے مواد سے متعلق کوئی سنجیدہ سیکیورٹی کا خطرہ حل ہو جائے گا تو Google Play یا آپ کے آلہ کی اپ ڈیٹ کی ترتیبات سے قطع نظر اپ ڈیٹ مکمل کیا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی اور App اسٹور مواد کو اپ ڈیٹ کرنے کی کوشش کرتی ہے جو پہلے Google Play سے ڈاؤن لوڈ کیا گيا تھا تو آپ کو وارننگ موصول ہو سکتی ہے یا ایسے اپ ڈیٹس کو بالکل روک دیا جا سکتا ہے۔

آپ کے بارے میں معلومات۔Google کی رازداری کی پالیسیاں اس بات کی وضاحت کرتی ہیں کہ جب آپ Google Play کا استعمال کرتے ہیں تو ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کے ساتھ کیسا برتاؤ کرتے ہیں اور کیسے آپ کی رازداری کا تحفظ کرتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ Google کو آپ کی ذاتی معلومات جیسے کہ نام یا ای میل پتہ سروس فراہم کنندہ گان کو فراہم کرنا پڑے تاکہ آپ کی ٹرانزیکشنز کی کارروائی ہو سکے یا آپ کو مواد فراہم کیا جا سکے۔ فراہم کنندہ گان اس معلومات کو اپنی رازداری کی پالیسیوں کے مطابق استعمال کرنے سے اتفاق کرتے ہیں۔

اگر آپ Google Play پرموجود ایک فیملی گروپ کا حصہ ہیں تو فیملی گروپ میں آپ کے فیملی ممبرز آپ کے بارے میں مخصوص معلومات دیکھ سکیں گے۔ اگرآپ Google Play پرموجود فیملی گروپ کے فیملی مینیجر ہیں توجن فیملی ممبرز کو آپ فیملی گروپ میں شامل ہونے کے لئے مدعو کرتے ہیں وہ آپ کا نام، تصویر اور ای میل پتہ دیکھیں گے۔ اگر آپ فیملی گروپ میں بطور فیملی ممبر شامل ہوتے ہیں تو دیگر فیملی ممبرز آپ کے نام، تصویر اور ای میل پتہ کو دیکھ سکیں گے۔ آپ کا فیملی مینیجر آپ کی عمر بھی دیکھ سکتا ہے اور اس کو متعین کردہ فیملی کے ادائیگی کے طریقے سے کی گئی آپ کی سبھی خریداریوں، بشمول خریدے گئے مواد کی تفصیل، کا ریکارڈ نظر آئے گا۔ اگر فیملی کے ساتھ اشتراک کرنے کے لیے مواد دستیاب ہے اور آپ اپنے فیملی گروپ کے ساتھ اس کا اشتراک کرتے ہیں تو سبھی فیملی ممبرز مواد تک رسائی کر سکیں گے اور دیکھ سکیں گے کی آپ نے اسے خریدا ہے۔

اکاؤنٹس تک غیر اجازت یافتہ رسائی۔ آپ کو اکاؤنٹ کی تفصیلات محفوظ رکھنی چاہئیں اور دوسروں کے ساتھ ان کا اشتراک نہیں کرنا چاہیے ۔ آپ کیلئے لازم ہے کہ آپ Google Play کے کسی صارف یا Google Play کے ذریعے دی گئی دیگر Google سروسز کے کسی صارف کا ذاتی ڈیٹا بشمول اکاؤنٹ نام جمع یا اکٹھا نہیں کریں گے۔

غیر فعال اکاؤنٹس۔ اگر Google شرائط کے مطابق آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی کو غیر فعال کرتا ہے تو (مثال کے طور پر اگر آپ شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہیں)، تو آپ کو Google Play، آپ کے اکاؤنٹ کی تفصیلات یا آپ کے اکاؤنٹ میں اسٹور کردہ دیگر مواد تک رسائی حاصل کرنے سے روکا جا سکتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے مرکز امداد ملاحظہ کریں۔ اگرآپ Google Play پرموجود فیملی گروپ کے فیملی مینیجر ہیں اور Google آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی کو غیر فعال کر دیتا ہے تو آپ کے فیملی ممبرز فیملی گروپ کے لیے ضروری فیملی خصوصیات جیسے کہ فیملی ادائیگی کے طریقے، فیملی کی سبسکرپشنز یا فیملی ممبرز کے اشتراک کردہ مواد تک رسائی سے محروم ہو سکتے ہیں۔ اگرآپ Google Play پرموجود فیملی گروپ کے فیملی ممبر ہیں اور Google آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی کو غیر فعال کر دیتا ہے تو آپ کے فیملی ممبرز آپ کے اشتراک کردہ مواد تک رسائی سے محروم جائيں گے۔

میلوئیر سے حفاظت۔ نقصان دہ فریق ثالث کے سافٹ ویئر، URLs اور دیگر سیکیورٹی کے مسائل سے آپ کی حفاظت کرنے کے لیے، Google آپ کے آلہ کے نیٹ ورک کنکشنز، ممکنہ طور پر نقصان دہ URLs، آپریٹنگ سسٹم اور Google Play یا دیگر ذرائع سے آپ کے آلہ پر انسٹال کردہ ایپس کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتا ہے۔ اگر Google کسی ایپ یا URL کو غیر محفوظ سمجھتا ہے تو وہ آپ کو متنبہ کر سکتا ہے یا آلات، ڈیٹا یا صارفین کے لیے نقصان دہ ہونے کی صورت میں Google اسے ہٹا یا اس کی انسٹالیشن کو روک سکتا ہے۔ آپ اپنے آلہ پر ان میں سے کـچھ تحفظات کو غیر فعال کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں لیکن Google کو Google Play سے انسٹال کردہ ایپس کے بارے میں معلومات موصول ہوتی رہے گی اور Google کو معلومات بھیجے بغیر سیکیورٹی کے مسائل کے مد نظر آپ کے آلہ پر دیگر ذرائع سے انسٹال کردہ ایپس کی جانچ ہوتی رہے گی۔

Android فوری ایپس۔ جب آپ اپنے آلہ پر کسی لنک پر کلک کرتے ہیں تو Google Play چیک کر سکتا ہے کہ کیا کوئی قابل اطلاق فوری ایپ موجود ہے اور اگر ہے تو فوری ایپ کے اندر لنک کو کھول سکتا ہے۔ آپ کی رسائی کی جانے والی فوری ایپ کے حصوں کو چلانے کے لیے ضروری کوڈ کو آپ کے آلہ پر ڈاؤن لوڈ کیا جائے گا اور اس پر عارضی طور پر رکھا جائے گا۔ فوری ایپ کی تفصیلات Google Play اسٹور میں پائی جا سکتی ہیں۔ Android فوری ایپس ڈیٹا اور ترتیبات آپ کے Google اکاؤنٹ سے سائن ان کردہ آلات سے سنک ہوتے ہیں۔ آپ اپنے آلہ پر ترتیبات میں Android فوری ایپس کو غیر فعال کر سکتے ہیں۔

ان شرائط میں ہونے والی تبدیلیاں۔ اگر شرائط میں تبدیلی ہوتی ہے تو آپ کو کم از کم 30 دن کا نوٹس دیا جائے گا اور نئی شرائط اس نوٹس کے بعد لاگو ہوں گی۔ اگر آپ ایسے نوٹس کے بعد Google Play کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو اسے شرائط کی قبولیت سمجھا جائے گا۔ نئی شرائط کا اطلاق آپ کے سبھی مواد (اس مواد سمیت جسے آپ نے ماضی میں انسٹال کیا ہو یا خریدا ہو) کے استعمال اور بعد میں کی جانے والی سبھی انسٹالز یا خریداریوں پر ہوگا۔ اگر آپ ایسی تبدیلیوں سے اتقاق نہیں کرتے ہیں تو آپ کو ماضی میں خریدے یا انسٹال کیے گئے مواد کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا موقع دیا جائے گا اور Google Play کا استعمال بند کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ آپ اپنی قبول کی گئی شرائط کے آخری ورژن کے مطابق اپنے آلات پر مواد کی وہ کاپی بدستور دیکھ سکتے ہیں۔

3۔ خریداریاں اور ادائیگیاں

مفت مواد۔ Google آپ کو Google Play پر موجود مواد کو مفت میں ڈاؤن لوڈ کرنے، دیکھنے یا استعمال کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔ اضافی پابندیاں کچھ مفت مواد تک آپ کی رسائی اور استعمال پر لاگو ہو سکتی ہیں۔

مواد کی خریداری۔ جب آپ Google Play پر یا اس کے ذریعے مواد خریدیں گے تو آپ فروخت کنندہ کے ساتھ ان شرائط کی بنیاد پر ایک الگ فروخت کا معاہدہ کریں گے، جو درجہ ذیل میں سے کوئی ایک ہوگا:

(الف) Google کامرس لمٹیڈ؛ یا

(ب) مواد فراہم کنندہ ("فراہم کنندہ")، اس صورت سمیت جہاں Google کامرس لمٹیڈ فراہم کنندہ کے لیے بطور ایجنٹ کام کر رہا ہے۔

علیحدہ فروخت کا معاہدہ ان شرائط کے علاوہ ہے۔

ان فروخت کے لیے جہاں Google فراہم کنندہ کے لیے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا ہے، Google کی سروس کی شرائط میں لکھا گيا بیان کہ Google کی سروس کی شرائط سے "کسی فریق ثالث استفادہ کنندہ گان کے حقوق تخلیق نہیں ہوتے ہیں" کا اطلاق Google Play کے آپ کے استعمال پر نہیں ہوتا ہے۔

Google کی طرف سے آپ کی مواد کی خریداری کی تصدیق کرنے والی ای میل موصول ہونے کے بعد مواد کی خریداری اور استعمال کے لیے آپ کا معاہدہ پورا ہو جاتا ہے اور خریداری مکمل ہوتے ہی اس معاہدہ کا اطلاق ہونے لگتا ہے۔

پیشگی آرڈرز۔ جب آپ مواد کا پیشگی آرڈر کرتے ہیں تو اس آئٹم کے لیے خریداری اور استعمال کے لیے آپ کا معاہدہ اس وقت مکمل ہوتا ہے جب وہ مواد آپ کو دستیاب ہو جائے اور اس وقت آپ سے اس خریداری کے لیے قیمت وصول کر لی جائے گی۔ آپ اپنے پیشگی آرڈر کو آپ تک مواد دستیاب ہونے تک کسی بھی وقت منسوخ کر سکتے ہیں۔ اگر مواد دستیاب ہونے سے پہلے Google Play کے ذریعے فروخت سے واپس لے لیا گيا ہے تو آپ کو اپنا پیشگی آرڈر منسوخ کرنا ہوگا اور آپ کا آرڈر دستیاب ہونے سے پہلے قیمت کی تبدیلی ہونے کی صورت میں ہمارے پاس آپ کے آرڈر کو منسوخ کرنے کا حق باقی رہے گا۔

فیملی کا ادائیگی کا طریقہ۔ اگرآپ Google Play پرموجود فیملی گروپ کے فیملی مینیجر ہیں تو آپ کو اپنے فیملی ممبرز کے لیے ایک درست فیملی کے ادائیگی کا طریقہ سیٹ اپ کرنے کی ضرورت ہوگی جس کے ذریعے وہ Google Play پر اور ایپس کے اندر مواد خرید سکیں۔ آپ فیملی کے ادائيگی کے طریقے سے کی جانے والی اپنے سبھی فیملی ممبرز کی مواد کی خریداریوں کے لیے ذمہ دار ہوں گے۔ اگر کوئی فیملی گروپ حذف ہو جاتا یا کوئی فیملی ممبر فیملی گروپ کو چھوڑ دیتا ہے تو فیملی کے ادائیگی کے طریقے سے کی گئی فیملی ممبررز کی زیر التوا خریداریوں کے لیے آپ ذمہ دار ہوں گے۔

Google Payments۔ Google Play کے ذریعے مواد خریدنے کے لیے آپ کے پاس Google Payments کا اکاؤنٹ ہونا ضروی ہے اور Google Payments کی سروس کی شرائط سے اتفاق کرنا ضروری ہے۔ جب بھی آپ Google Payments اکاؤنٹ کے ذریعے مواد خریدتے ہیں Google Payments کے رازداری کے نوٹس کا اطلاق ہوتا ہے۔ آپ کے Google Payments اکاؤنٹ پر Google Play کے ذریعے کی گئی خریداریوں سے وابستہ بقیہ سبھی رقم کے لیے آپ ذمہ دار ہیں۔

ادائیگی پر کارروائی کرنے کے دوسرے طریقے۔ Google Play کے ذریعے مواد کی خریداری میں سہولت فراہم کرنے کے لیے Google آپ کے لیے Google Payments کے علاوہ ادائیگی کے متعدد طریقے دستیاب کرا سکتا ہے۔ آپ کیلئے کسی بھی متعلقہ شرائط و ضوابط یا دیگر قانونی معاہدہ کی اطاعت کرنا لازمی ہے، چاہے وہ Google کے ساتھ ہوں یا فریق ثالث کے ساتھ، جو ادائیگی کی کارروائی کے دیے گئے طریقے کے آپ کے استعمال پر نافذ ہوتا ہے۔ Google اپنی کلّی صوابدید پر ادائيگی کی کارروائی کے طریقوں کو شامل کر سکتا ہے یا ہٹا سکتا ہے۔ آپ Google Play پر کی گئی اپنی خریداریوں سے وابستہ بقیہ سبھی رقم کے لیے پورے ذمہ دار ہیں۔

کیریئر بلنگ کے لیے اہلیت۔ جب آپ کسی آلہ پر Google Play اکاؤںٹ بنائيں گے تو ہم آپ کے نیٹ ورک فراہم کنندہ کو آپ کے آلہ کی شناخت کرنے والی چیزیں جیسے کہ سبسکرائبر ID اور SIM کارڈ نمبر شمار بھیجیں گے تاکہ آپ کے آلات سے کی جانے والی آپ کی موادا کی خریداریوں کی بلنگ آپ کے نیٹ ورک فراہم کنندہ کے اکاؤنٹ پر کرنے کی اہلیت متعین کی جا سکے۔ اس کی اجازت دینے کے لیے آپ کو نیٹ ورک فراہم کنندہ کی سروس کی شرائط قبول کرنی ہوں گی۔ نیٹ ورک فراہم کنندہ ہمیں آپ کے بلنگ پتہ کی معلومات بھیج سکتا ہے۔ ہم اس معلومات کو Google کی رازداری کی پالیسیوں اور Google Payments کے رازداری کے نوٹس کے مطابق رکھ سکتے ہیں اور استعمال کر سکتے ہیں۔

قیمت۔ Google Play کے ذریعے دکھائے گئے سبھی مواد کی قیمت اور دستیابی خریداری سے پہلے کسی بھی وقت تبدیلی کے ساتھ مشروط ہے۔

ٹیکسز۔ "ٹیکسز" سے مراد مواد کی فروخت سے وابستہ کوئی بھی محصول، کسٹم فیس، وصولی یا ٹیکس (آمدنی کے ٹیکس کے علاوہ) ہے، بشمول کوئی بھی متعلقہ جرمانہ یا سود۔ کسی بھی ٹیکس کے لیے آپ ذمہ دار ہیں اور ٹیکسز کے لیے کسی بھی کٹوتی کے بغیر مواد کے لیے آپ کو ادائيگی کرنی ہوگی۔ اگر مواد کے فروخت کنندہ یا Google پر ٹیکسز جمع کرنے اور ادا کرنے کی ذمہ داری ہے تو آپ سے ٹیکسز وصول کیے جائین گے۔ آپ کے لیے سبھی قابل اطلاق ٹیکس کے قوانین کی تعمیل لازمی ہے، بشمول آپ کے Google Play استعمال یا Google Play پر یا اس کے ذریعے مواد کی خریداری سے وابستہ ہونے والی رپورٹنگ اور ادائیگی۔ ایسے کسی بھی قابل اطلاق ٹیکسز کی ادائیگی کرنا اور اطلاع دینا آپ کی ذمہ داری ہے۔

سبھی مکمل فروخت۔ ریفنڈ کے لیے خریداریوں کو واپس کرنے یا منسوخ کرنے کے اپنے حقوق کے بارے میں مزید معلومات کے لیے Google Play کی ریفنڈ کی پالیسی ملاحظہ کریں۔ الاّ یہ کہ Google Play کی ریفنڈ کی پالیسیوں یا فراہم کنندہ کی ریفنڈ کی پالیسیوں میں واضح طور پر بیان کر دیا گیا ہو، سبھی فروخت حتمی ہیں اور واپس کرنے، بدلنے یا ریفنڈز کی اجازت نہیں ہے۔ اگر کسی ٹرانزیکشن کے لیے تبدیلی، واپسی یا ریفنڈ کو تسلیم کیا جاتا ہے تو وہ ٹرانزیکشن واپس ہو سکتا ہے اور آپ مزید اس ٹرانزیکشن سے حاصل کیے گئے مواد تک رسائی نہیں کر سکتے۔

سبسکرپشنز۔ سبسکرپشنز کے لیے ہر بلنگ وقفہ (چاہے ہفتہ وار، ماہانہ، سالانہ یا کوئی اور قفہ ہو) پر خودکار طور پر قیمت وصول کر لی جاتی ہے اور ہر بلنگ وقفہ کے آغاز سے 24 گھنٹے کے اندر آپ سے قیمت وصول کی جا سکتی ہے۔

(الف) ٹرائل کے وقفے۔ جب آپ کسی قیمت پر مواد سبسکرائب کرتے ہیں تو آپ کو مخصوص ٹرائل وقفہ تک مفت میں سبسکرپشن کے فوائد تک رسائی مل سکتی ہے، جس کے بعد جب تک آپ اپنی سبسکرپشن منسوخ نہیں کرتے ہیں تب تک آپ سے قیمت وصول نہیں کی جائے گی۔ آپ سے قیمت وصول کیے جانے سے بچنے کے لیے آپ کو ٹرائل کے وقفہ کے ختم ہونے سے پہلے منسوخ کرنا ضروری ہے۔ ٹرائل منسوخ کرنے کے بعد آپ متعلقہ ایپ اور سبسکرپشن کی مراعات تک رسائی سے فوری طور پر محروم ہو جائیں گے، تاوقتیکہ بصورت دیگر وضاحت نہ کی گئی ہو۔ ایسے ٹرائل وقفوں تک رسائی ایک متعین وقفہ یا دیگر پابندیوں کے دوران ہر صارف کے لیے کچھ ٹرائلز تک محدود ہو سکتی ہے۔

(ب) منسوخیاں۔ آپ قابل اطلاق بلنگ وقفہ کے ختم ہونے سے پہلے کسی بھی وقت سبسکرپشن کو منسوخ کر سکتے ہیں جیسا کہ مرکز امداد میں بتایا گيا ہے اور منسوخی کا اطلاق اگلے وقفہ پر ہوگا۔ مثال کے طور پر اگر آپ ماہانہ سبسکرپشن خریدتے ہیں تو آپ سبسکرپشن کے کسی مہینہ کے دوران کسی بھی وقت اس سبسکرپشن کو منسوخ کر سکتے ہیں اور وہ سبسکرپشن اگلے مہینے سے منسوخ ہو جائے گی۔ آپ کو موجودہ بلنگ وقفہ کے لیے ریفنڈ موصول نہیں ہوگا، الاّ یہ کہ بصورت دیگرGoogle Play کی ریفنڈ پالیسی میں ذکر کیا گيا ہو (مثال کے طور پر، جہاں مواد میں خرابی یا خامی ہو)۔ Google Play نیوز اسٹینڈ کی سبسکرپشنز: موجودہ بلنگ وقفہ کے باقی دنوں تک آپ کو متعلقہ سبسکرپشن کے مواد اور اپ ڈیٹس (قابل اطلاق ہونے پر) موصول ہوتے رہیں گے۔ اس بلنگ وقفہ کے ختم ہونے کے بعد آپ کو گزشتہ ڈیلیور کردہ میگزین شماروں تک رسائی برقرار رہے گی لیکن ادائیگی والے نیوز کے مواد تک رسائی اس بلنگ وقفہ کے ختم ہونے پر ختم ہو جائے گی جس کے دوران آپ کی سبسکرپشن منسوخ ہوئی ہے۔ اگر آپ مفت ٹرائل وقفہ کے دوران منسوخ کرتے ہیں تو آپ کو ان میگزین کے شماروں تک رسائی برقرار رہے گی جن تک آپ مفت ٹرائل کے وقفہ کے دوران رسائی کرتے ہیں لیکن نیوز کے مواد تک رسائی نہیں برقرار رہے گی۔ Google Play میوزک کی سبسکرپشنز: اگر آپ Google Play میوزک کی سبسکرپشن منسوخ کرتے ہیں تو آپ کو موجودہ بلنگ کے وقفہ کے باقی دنوں تک Google Play میوزک کی سبسکرپشن کے مواد تک رسائی بدستور حاصل ہوگی۔ تاہم، آپ کی رسائی اس بلنگ وقفہ کے ختم ہونے پر ختم ہو جائے گی جس کے دوران آپ کی سبسکرپشن منسوخ ہوئی ہے۔ اگر آپ Google Play میوزک کی سبسکرپشن مفت ٹرائل وقفہ کے دوران منسوخ کرتے ہیں تو اس مفت ٹرائل وقفہ کے آپ نے جس Google Play میوزک کی سبسکرپشن کے مواد تک رسائی حاصل کی ہے، اس تک رسائی برقرار رہے گی۔

(ت) پرنٹ سبسکرائبرز کے لیے کمی۔ اگر آپ پرنٹ سبسکرائبر ہیں تو وقفہ جاتی سبسکرپشنز کے کچھ فراہم کنندہ گان آپ کو Google Play پر کم قیمت پر وقفہ جاتی مواد کی سبسکرپشن خریدنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ اگر آپ اس وقفہ کی اپنی سبسکرپشن منسوخ کرتے ہیں یا آپ کی پرنٹ سبسکرپشن کی میعاد ختم ہو جاتی ہے اور آپ اس کا جائزہ نہیں لیتے ہیں تو Google Play پر اس مواد کی کمی کردہ سبسکرپشن کی قیمت خودکار طور پر منسوخ ہو جائے گی۔

(ث) قیمت میں تبدیلیاں۔ جب آپ کوئی سبسکرپشن خریدتے ہیں تو آپ سے سبسکرائب کرنے کے معاہدہ کے وقت پر لاگو ہونے والے ریٹ کے لحاظ سے قیمت وصول کی جائے گی۔ اگر بعد میں سبسکرپشن کی قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے تو Google آپ کو اطلاع دے گا۔ اضافے کا اطلاق نوٹس کے بعد آپ کی اگلی ادائیگی پر ہوگا، بشرطیکہ قیمت وصول کیے جانے سے کم از کم 10 دن پہلے آپ کو پیشگی نوٹس دیا گيا ہے۔ اگر آپ کو 10 دن سے کم وقت کا پیشگی نوٹ دیا گيا ہے تو اگلی ادائیگی کے بعد کی ادائیگی تک اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اگر آپ کسی سبسکرپشن کی اضافی قیمت ادا نہیں کرنا چاہتے ہیں تو آپ سبسکرپشن کو منسوخ کر سکتے ہیں جیسا کہ ان شرائط کے "منسوخیاں" سیکشن میں بیان کیا گيا ہے اور آپ سے اس سبسکرپشن کے لیے مزید رقم وصول نہیں کی جائے گی، بشرطیکہ آپ نے موجودہ بلنگ وقفہ کے ختم ہونے سے پہلے ہمیں مطلع کر دیا ہے۔ جہاں فراہم کنندہ سبسکرپشن کی قیمت میں اضافہ کرے گا اور منظوری درکار ہوگی وہاں اگر آپ نئی قیمت سے اتفاق نہیں کرتے ہیں تو Google آپ کی سبسکرپشن کو منسوخ کر سکتا ہے۔ اگر آپ کی سبسکرپشن منسوخ ہو جاتی ہے اور بعد میں آپ دوبارہ سبسکرائب کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ سے اس وقت کی موجودہ سبسکرپشن کے ریٹ کے لحاظ سے قیمت وصول کی جائے گی۔

4۔ حقوق اور پابندیاں

مواد استعمال کرنے کا لائنسنس۔ ٹرانزیکشن مکمل کرنے یا مواد کی قابل اطلاق فیس ادا کرنے کے بعد آپ کو آپ کے آلات پر یا بصورت دیگر اجازت ہونے کی صورت میں آپ کے صرف ذاتی اور غیر تجارتی استعمال کے لیے سروس کے حصہ کے طور پر قابل اطلاق مواد کاپیوں کو اسٹور کرنے، رسائی کرنے، دیکھنے، استعمال کرنے اور دکھانے کا عام حق حاصل ہوگا، جیسا کہ ان شرائط اور وابستہ پالیسیوں میں بلکل واضح طور پر اجازت دی گئی ہے۔ Google Play اور مواد کے سبھی حقوق، عنوان اور مفاد محفوظ ہیں جن کی واضح طور پر ان شرائط میں آپ کو اجازت نہیں دی گئی ہے۔ ایپس اور گیمز کے آپ کے استعمال پر آپ اور فراہم کنندہ کے درمیان ہونے والے انتہائی صارف کے لائسنس کے معاہدہ کی اضافی شرائط و ضوابط کا اطلاق ہو سکتا ہے۔

لائسنس کی شرائط کی خلاف ورزی۔ اگر آپ کسی شرط کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو اس لائسنس کے تحت آپ کے سبھی حقوق فوری طور پر معطل ہو جائیں گے اور Google Play، مواد یا آپ کے Google اکاؤنٹ تک آپ کی رسائی کو Google ریفنڈ کے بغیر معطل کر سکتا ہے۔

پابندیاں: آپ درجہ ذیل چیزیں نہیں کر سکتے:

فریق ثالث کی شرائط۔ ان شرائط کے برعکس کسی بھی چیز کے باوجود، Google کو اپنے مواد کا لائسنس دینے والی فریقین ثالث ان شرائط کی مخصوص شرائط اور اصول سے متعلق ان شرائط کے تحت متعینہ فریق ثالث کے استفادہ کنندگان ہیں، جو براہ راست ان کے مواد (فریق ثالث کی شرائط) سے متعلق ہیں اور محض ایسی فریقین ثالث کو اس طرح کے مواد میں اپنے حقوق لاگو کرنے کی سہولت دینے کے مقصد سے ہیں۔ شک و شبہ سے بچنے کے لیے، ان شرائط میں سے کسی بھی شرط سے کسی بھی فریق کو فریق ثالث کے استفادہ کنندہ گان کا حق نہیں ملتا ہے، کسی بھی شرط کے تعلق سے جو ان شرائط میں فریق ثالث کی شرائط سے باہر ہو، جس میں بلا تحدید کوئی بھی ایسی شرط یا معاہدہ شامل ہے جو حوالہ سے ضم ہو یا بغیر ضم کیے گئے جس کا حوالہ دیا جا سکتا ہو۔

Play کی پالیسیاں۔ Google Play پر جائزے پوسٹ کرنا درجہ ذیل پالیسیوں کے ساتھ مشروط ہے۔ اگر آپ بیجا استعمال یا دیگر مواد کی خلاف ورزیوں کے بارے میں رپورٹ کرنا چاہتے ہیں تو یہاںکلک کریں۔

خراب اور ناقص مواد۔ آپ کے اکاؤنٹ کے ذریعے آپ کو مواد دستیاب ہونے کے بعد جتنا جلد ممکن ہو سکے آپ کو مواد چیک کر کے یہ یقینی بنانا چاہیے کہ مواد حسب بیان کام کرتا ہے اور اگر آپ کو کوئی خرابی یا نقص دکھائی دیتا ہے تو جتنا جلد ممکن ہو ہمیں یا فراہم کنندہ کو مطلع کرنا چاہیے۔ مزید معلومات کے لیے Google Play کی ریفنڈ کی پالیسی ملاحظہ کریں۔

مواد کی عدم دستیابی یا ہٹانا۔ ان شرائط کے ساتھ مشروط، Google Play کے ذریعے آپ کے منتخب کردہ وقفہ کے لیے، رینٹل وقفہ کے لیے خریداری کی صورت میں اور دیگر صورتوں میں جب تک Google کے پاس ایسے مواد کو آپ کے لیے دستیاب بنانے کا حق حاصل ہوگا آپ کا خریدا ہوا یا انسٹال کیا ہوا مواد آپ کے لیے دستیاب ہوگا۔ مخصوص صورتوں میں (مثال کے طور پر، اگر Google متعلقہ حقوق سے محروم ہو جاتا ہے، سروس یا مواد بند ہو جاتا ہے، سیکیورٹی کے سنجیدہ مسائل ہیں یا قابل اطلاق شرائط یا قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے) Google آپ کے آلہ سے خریدے گئے مواد کو ہٹا سکتا ہے یا مخصوص مواد تک آپ کو رسائی فراہم کرنا بند کر سکتا ہے۔ Google کامرس لمٹیڈ کے فروخت کردہ مواد کے لیے، آپ کو ممکن ہونے پر ہٹانے یا بندش کے بارے میں نوٹس دیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ ہٹانے یا بندش سے پہلے مواد کی کاپی ڈاؤن لوڈ نہیں کر پا رہے ہیں تو Google آپ کو (الف) ممکن ہونے پر اس مواد کے بدلے میں کوئی مواد یا (ب) مواد کی قیمت کا مکمل یا جزوی ریفنڈ فراہم کر سکتا ہے۔ اگر Google آپ کو ریفنڈ دیتا ہے تو ریفنڈ آپ کی مکمل تلافی ہوگا۔

ایک سے زیادہ اکاؤنٹس۔ اگر آپ کے پاس مختلف صارف ناموں کے کئی Google اکاؤنٹس ہیں تو کچھ صورتوں میں آپ ایک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ میں مواد کو منتقل کر سکتے ہیں، بشرطیکہ آپ ہر ایسے اکاؤنٹ کے مالک ہوں اور Google نے ایسی منتقلی کی اجازت دینے والی متعلقہ سروس کی کوئی خصوصیت فعال کی ہے۔

آلات پر رسائی کی حدود۔ Google کبھی کبھی ان آلات یا سافٹ ویئر کی ایپلیکیشنز کی تعداد پر حدود قائم کر سکتا ہے جن کے ذریعے آپ مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ براہ کرم Google Play میوزک یا Google Play موویز اور ٹی وی کے لیے ان حدود کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ہمارا Google Play میوزک مرکز امداد صفحہ یا Google Play موویز اور ٹی وی کے استعمال کے اصول ملاحظہ کریں۔

خطرناک سرگرمیاں۔ کسی بھی سروس یا مواد کو نیو کلیئر سہولتوں کے آپریشن، لائف سپورٹ سسٹمز، ایمرجنسی کمیونیکیشنز، ایئرکرافٹ نیویگیشن، کمیونیکیشن سسٹمز، فضائی ٹریفک کنٹرول سسٹمز یا کسی بھی دوسری ایسی سرگرمی کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا جس صورت میں مواد یا سروس کی ناکامی کی وجہ سے موت، ذاتی چوٹ، یا جسمانی یا ماحولیاتی نقصان ہو۔

Google Play موویز اور ٹی وی۔ Google Play موویز اور ٹی وی تک آپ کی رسائی اور استعمال سے متعلق اضافی تفصیلات اور پابندیوں کے لیے، Google Play موویز اور ٹی وی کے استعمال کے اصول ملاحظہ کریں۔

Google Play میوزک

Google Play سے آپ بہت سی ڈیجٹل موسیقی اور موسیقی سے وابستہ مواد جیسے کہ موسیقی کی فائلز، موسیقی ویڈیو کی فائلز، پیش منظر، کلپس، فنکار کی معلومات، صارف کے جائزے، پیشہ ور فریق ثالث کی موسیقی کے جائزے اور دیگر ڈیجٹل مواد ("موسیقی پروڈکٹس") براؤز، پیش منظر دیکھ، خرید، ڈاؤن لوڈ، تجویز اور استعمال کر سکتے ہیں۔

اسٹور کردہ مواد۔ آپ Google Play کے ذریعے موسیقی سافٹ ویئر کے ذریعے موسیقی اسٹوریج میں ڈیجٹل مواد (جیسے کہ موسیقی فائلز، متعلقہ میٹا ڈیٹا اور البم آرٹ) اسٹور کر سکتے ہیں جیسا کہ ہر ایک کی نیچے وضاحت کر دی گئی ہے ("اسٹور کردہ مواد")۔ شک و شبہ سے بچنے کے لیے "موسیقی پروڈ کٹس" میں اسٹور کردہ مواد شامل نہیں ہے۔ اسٹور کردہ مواد میں دونوں طرح کی فائلز شامل ہو سکتی ہیں، وہ فائلز جن کو آپ براہ راست موسیقی اسٹوریج پر اپ لوڈ کرتے ہیں یا جن کو Google آپ کے آلہ پر مقامی طور پر اسٹور کردہ فائلز سے "ملاتا ہے اور اسکین کرتا ہے۔

موسیقی کے لاکر کی سروسز۔ Google Play آپ کو (الف) سرور اسپیس تک رسائی دے سکتا ہے جس کے ذریعے آپ موسیقی اور وابستہ ڈیٹا فائلز بشمول موسیقی پروڈکٹس اور اسٹور کردہ مواد ("موسیقی اسٹوریج") اسٹور کر سکتے ہیں یا (ب) سافٹ ویئر ایپلیکیشنز (بشمول ویب، ڈیسک ٹاپ اور موبائل ایپلیکیشنز) اور متعلقہ سروسز تک رسائی دے سکتا ہے جن کے ذریعے آپ موسیقی اسٹوریج ("موسیقی سافٹ ویئر") کے ذریعے موسیقی کا نظم، رسائی اور چلا سکتے ہیں۔ موسیقی اسٹوریج اور موسیقی سافٹ ویئر کو ان شرائط میں مجموعی طور پر "موسیقی لاکر سروس" کہا جاتا ہے۔

موسیقی لاکر سروسز کا استعمال۔ موسیقی اسٹوریج میں موسیقی پروڈکٹس اور اسٹور کردہ مواد اسٹور کر کے آپ ہر مواد کی منفرد کاپی اسٹور کر رہے ہیں اور Google سے درخواست کر رہے ہیں کہ وہ اسے آپ کی طرف سے برقرار رکھے اور Google Play پر آپ کے اکاؤنٹ کے ذریعے آپ کے لیے اسے قابل رسائی بنائے۔ موسیقی لاکر سروسز کا استعمال کر کے آپ Google سے درخواست کر رہے ہیں کہ Google موسیقی لاکر سروسز کی سبھی ضروری خصوصیات اور فنکشنز کو آپ کے لیے دستیاب بنائے تاکہ آپ موسیقی پروڈکٹس اور اسٹور کردہ مواد استعمال کر سکیں۔ آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ کو موسیقی لاکر کی سروسز فراہم کرنے کی درخواست کے لیے ضروری تکنیکی مراحل کو پورا کرنے میں Google (الف) موسیقی پروڈکٹس اور اسٹور کردہ مواد کو متعدد نیٹ ورکس اور متعدد میڈیا میں منتقل کر سکتا ہے اور (ب) ضرورت کے لحاظ سے موسیقی پروڈکٹس اور اسٹور کردہ مواد میں ایسی تبدیلیاں کر سکتا ہے تاکہ یہ منسلک ہونے والے نیٹ ورکس، آلات، سروسز یا میڈیا کے تکنیکی تقاضوں کے مطابق ہو سکے۔ آپ یہ تصدیق کرتے ہیں اور Google کو ضمانت دیتے ہیں کہ آپ کے پاس موسیقی اسٹوریج میں کسی بھی اسٹور کردہ مواد کو اسٹور کرنے کے ضروری حقوق ہیں جو آپ Google کو ڈائریکٹ کرتے ہیں کہ وہ موسیقی اسٹوریج میں اپ لوڈ یا اسٹور کرے اور وہ کارروائیاں کرے جو اس سیکشن میں بیان کی گئی ہیں۔

Google کی دیگر سبسکرپشن کی سروسز۔ آپ کے Google Play اور کسی بھی Google Play میوزک سبسکرپشن کے پروڈکٹ کے استعمال پر صرف ان شرائط کا اطلاق ہوتا ہے، نہ کہ کسی دیگر Google پروڈکٹ کی شرائط کا، بشمول کوئی بھی ایسا Google پروڈکٹ جس کے ذریعے آپ Google Play میوزک سبسکرپشن تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔

Google Play نیوز اسٹینڈ۔

میعادی رسالہ کے پبلشرز کے ساتھ Google کی طرف سے اشتراک کی جانے والی معلومات۔ اگر آپ Google Play سے کسی بھی مدت کی میعادی سبسکرپشن خریدتے ہیں تو Google میعادی رسالہ کے ناشر کے ساتھ آپ کے نام، ای میل پتہ، ڈاک کے پتہ اور منفرد شناخت کا اشتراک کر سکتا ہے۔ میعادی رسالہ کے سبسکرائبر کے طور پر Google اس میعادی رسالہ کے ناشر کے ساتھ میعادی رسالہ میں آپ کی پڑھنے کی سرگزشت کا بھی اشتراک کر سکتا ہے۔ Google نے میعادی رسالہ کے ناشر کے ساتھ اتفاق کیا ہے کہ میعادی رسالہ کا ناشر اس معلومات کا استعمال ناشر کی رازداری کی پالیسی کے مطابق کرے گا۔ آپ کو سبسکرپشن خریدنے کے وقت فریقین ثالث کی مارکیٹنگ کمیونیکیشنز سے اور ناشر کی کسی بھی ایسی کمیونیکیشن سے آپٹ آؤٹ ہونے کا موقع دیا جائے گا جو آپ کی خریدی جانے والی سبسکرپشن سے وابستہ نہیں ہے۔ اگر آپ Google Play پر کسی میگزین کا ایک شمارہ خریدتے ہیں تو Google میگزین کے ناشر کو آپ کا پوسٹل کوڈ فراہم کر سکتا ہے۔ ہم میعادی رسالہ کے ناشرین کو میعادی خریداریوں سے متعلق فروخت کی معلومات بھی فراہم کرتے ہیں۔

پرنٹ سبسکرپشنز کی توثیق۔ اگر آپ Google Play نیوز اسٹینڈ پر اس میعادی رسالہ کے ناشر کی موجودہ پرنٹ سبسکرپشن کے ذریعے کسی سبسکرپشن تک رسائی حاصل کر رہے ہیں تو ہم فریق ثالث سروس فراہم کنندہ سے اس میعادی رسالہ کے ناشر سے توثیق کرنے کو کہہ سکتے ہیں اور اس کے لیے ہم آپ سے آپ کی پرنٹ سبسکرپشن سے متعلق مخصوص معلومات طلب کر سکتے ہیں۔ Google اس معلومات کا استعمال اپنی رازداری کی پالیسی کے مطابق کرے گا۔