اِس رسالہ میں آپؑ نے یہ بتایا کہ امام الزمان کون ہوتا ہے؟ اور اُس کی علامات کیا ہیں اور اس کو دوسرے ملہموں اور خواب بینوں اور اہلِ کشف پر کیا فوقیت حاصل ہوتی ہے اور امام الزمان کو ماننا کیوں ضروری ہے۔ امت مسلمہ کی تمام تر ترقیات خواہ ہوہ دنیاوی ہوں یا روحانی، امام سے وابستگی کے ساتھ منحصر ہیں۔ اِس رسالہ کے آخر میں مقدمہ انکم ٹیکس کی روئیداد بھی درج کی گئی ہے۔
الٰہی وعدوں اور نبی کریم ؐ کی پیشگوئیوں کے مطابق اللہ تعالیٰ نے حضرت اقدس مرزا غلام احمد قادیانی ؑ کو مسیح موعود و مہدی معہود اور اس زمانہ کا امام بناکر مبعوث فرمایا ہے۔ اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو ہدایت دے اور امام آخر الزمان کوپہچاننے اور آپؑ کی بیعت کرکے روحانی فیوض وبرکات سے مستفیض ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad (1835-1908), the holy founder of the world-wide Ahmadiyya Muslim Community, born in Qadian, a village in rural Punjab, India, was the Divinely appointed Reformer of the latter days and the Promised Messiah and Mahdi. He was sent by God in fulfilment of the prophecies contained in the Holy Bible, the Holy Quran and Hadith, with the express task of rediscovering Islam in its pristine purity and beauty, and bringing mankind back to the Creator.