اسلام (لیکچر سیالکوٹ)

Islam International Publications Ltd
4.0
4 reviews
Ebook
56
Pages
Eligible

About this ebook

یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وہ لیکچر ہے جو ۲؍نومبر۱۹۰۴ء سیالکوٹ کے ہندوؤں اور مسلمانوں کے ایک کثیر مجمع میں پڑھا گیا۔ یہ ’’لیکچر سیالکوٹ‘‘ کے نام سے موسوم ہے۔

اِس لیکچر میں حضور علیہ السلام نے اسلام اور دوسرے مذاہب کا موازنہ کرتے ہوئے اسلام کی حقانیت اور زندگی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ تمام مذاہب ابتداء میں اللہ تعالی کی طرف سے ہی تھے لیکن اسلام کے ظہور کے بعد اللہ تعالی نے باقی تمام مذاہب کی نگہداشت چھوڑ دی ہے جبکہ اسلام میں مجددین و مصلحین کا سِلسلہ برابر جاری ہے۔ چنانچہ اِسی سلسلہ میں اللہ تعالی نے چودھویں صدی میں بھی دینِ اسلام کی تجدید کے لیے ایک مامور کو مبعوث فرمایا ہے۔

حضور علیہ السلام نے اس لیکچر میں پہلی مرتبہ ہندوؤں کے لیے کرشن ہونے کا دعوی پیش فرمایا ہے۔ اور راجہ کرشن کا ذکر ان الفاظ میں حضورؑ فرماتے ہیں:۔

’’راجہ کرشن جیسا کہ میرے پر ظاہر کیا گیا ہے درحقیقت ایک ایسا کامل انسان تھا جس کا کی نظیر ہندوؤں کے کسی رشی اور اوتار میں نہیں پائی جاتی اور اپنے وقت کا اوتار یعنی نبی تھا جس پر خدا کی طرف سے روح القدس اترتا تھا۔‘‘

پھر آپ نے بحیثیت کرشن آریہ صاحبان کو ان کی چند بنیادی غلطیوں کی طرف توجہ دلائی ہے جن میں سے سب سے پہلی یہ ہے کہ وہ ارواح اور مادہ کے ذرّات کو ازلی اور غیر مخلوق مانتے ہیں۔ حضور فرماتے ہیں کہ ایسا ماننے سے خدا تعالی کے وجود کی کوئی عقلی دلیل ہاتھ میں نہیں رہتی کیونکہ اگر روح اور مادہ غیر مخلوق ہیں تو ان کا باہم اتصال اور انفصال بھی خود بخود ممکن ہے پھر کسی خدا کی کیا ضرورت رہ جاتی ہے۔ دوسری غلطی یہ ہے کہ آریوں نے نجات کو عارضی اور تناسخ کو دائمی قرار دیا ہے۔ یہ امور خدا تعالی کی صفات قدرت، رحم و عدل کے سراسر خلاف ہیں۔

آخر میں حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے دعوی کی صداقت کے چند دلائل بیان فرمائے ہیں جن میں سب سے پہلے وہ علامات ذکر فرمائی ہیں جو قرآن کریم اور احادیث میں مسیح موعود کے ظہور کے لیے مقدّر تھیں اور پھر اپنے الہامات اور پیشگوئیوں کا ذکر فرمایا ہے جو انتہائی مخالف حالات میں دنیا کے سامنے پیش کی گئی اور آج وہ سب پوری ہو گئی ہیں۔

اس تقریر کے آخر میں حضورؑ لکھتے ہیں: ’’ہم جنابِ الہی میں دعا کرتے ہیں کہ اس تقریر کو بہتوں کے لیے موجب ہدایت کرے۔‘‘

یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وہ لیکچر ہے جو ۲؍نومبر۱۹۰۴ء سیالکوٹ کے ہندوؤں اور مسلمانوں کے ایک کثیر مجمع میں پڑھا گیا۔ یہ ’’لیکچر سیالکوٹ‘‘ کے نام سے موسوم ہے۔ اِس لیکچر میں حضور علیہ السلام نے اسلام اور دوسرے مذاہب کا موازنہ کرتے ہوئے اسلام کی حقانیت اور زندگی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے ...

Discover more

Ratings and reviews

4 reviews
Anonymous Traveler
August 20, 2024
Curse on all qadiyani
Did you find this helpful?
Khawar Ahmad
November 10, 2025
Very good book about Islam
Did you find this helpful?

About the author

Hazrat Mirza Ghulam Ahmad (1835-1908), the holy founder of the world-wide Ahmadiyya Muslim Community, born in Qadian, a village in rural Punjab, India, was the Divinely appointed Reformer of the latter days and the Promised Messiah and Mahdi. He was sent by God in fulfilment of the prophecies contained in the Holy Bible, the Holy Quran and Hadith, with the express task of rediscovering Islam in its pristine purity and beauty, and bringing mankind back to the Creator.

Hazrat Mirza Ghulam Ahmad (1835-1908), the holy founder of the world-wide Ahmadiyya Muslim Community, born in Qadian, a village in rural Punjab, India, was the Divinely appointed Reformer of the latter days and the Promised Messiah and Mahdi. He was sent by God in fulfilment of the prophecies con...

Rate this ebook

Tell us what you think.

Reading information

Smartphones and tablets
Install the Google Play Books app for Android and iPad/iPhone. It syncs automatically with your account and allows you to read online or offline wherever you are.
Laptops and computers
You can listen to audiobooks purchased on Google Play using your computer's web browser.
eReaders and other devices
To read on e-ink devices like Kobo eReaders, you'll need to download a file and transfer it to your device. Follow the detailed Help Center instructions to transfer the files to supported eReaders.