باب اول : مسیح کے صلیبی موت سے بچنے پر انجیلی دلائل۔
باب دوم : اُن شہادتوں کے بیان میں جو حضرت مسیحؑ کے صلیبی موت سے بچ جانے کی نسبت قرآن و حدیث سے ملتی ہیں۔
باب سوم : اُن شہادتوں کے بیان میں جو طب کی کتابوں سے لی گئی ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام صلیب سے زندہ اُتر آئے اور ان کے زخموں کے علاج کے لئے ان کے حواریوں نے یہ مرہم تیار کی جس کا نام ’’مرہم عیسیٰ‘‘ ہے۔
باب چہارم : اُن شہادتوں کے بیان میں جو تاریخی کتب سے لی گئی ہیں جن میں حضرت مسیح علیہ السلام کے واقعہ صلیب کے بعد اپنے ملک سے ان کے نصیبین، افغانستان اور ہندوستان کی طرف ہجرت کرنے کا ذکر آتا ہے۔اس باب میں حضرت اقدسؑ نے اسلامی لٹریچر ، بُدھ مت کی کتابوں اور دیگر کتب تاریخ سے مسیحؑ کی سیاحت پر روشنی ڈالی ہے اور اس راستہ کا نقشہ بھی دیا ہے جو حضرت مسیح علیہ السلام نے یروشلم سے ہندوستان آنے کے لئے اختیار کیا تھا اور یہ بھی ثابت کیا ہے کہ کشمیر اور افغانستان میں مسیحؑ کی کھوئی ہوئی بھیڑیں آباد تھیں جن کی ہدایت کے لئے اﷲ تعالیٰ نے انہیں مبعوث فرمایا تھا۔
یہ کتاب آپ نے اپریل۱۸۹۹ء میں تصنیف فرمائی اور اس کی عام اشاعت پہلی بار ۲۰؍ نومبر ۱۹۰۸ء کو ہوئی۔
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad (1835-1908), the holy founder of the world-wide Ahmadiyya Muslim Community, born in Qadian, a village in rural Punjab, India, was the Divinely appointed Reformer of the latter days and the Promised Messiah and Mahdi. He was sent by God in fulfilment of the prophecies contained in the Holy Bible, the Holy Quran and Hadith, with the express task of rediscovering Islam in its pristine purity and beauty, and bringing mankind back to the Creator.