حدیث رسول ﷺ کے مطابق اس امت میں ایک ایسا گروہ ہمیشہ موجود رہتا ہے جو حق کی صحیح ترجمانی کرتا ہے اور دین کی اصل شکل کو برقرار رکھتا ہے ۔ایسا کبھی نہیں ہوا کہ اہل حق بالکلیہ ضم ہو جائیں اور بدعت وضلالت کی حکمرانی قائم ہو جائے۔زیر نظر کتاب میں عالم اسلام کے عظیم مفکر مولانا ابو الحسن ندوی نے تاریخ کے صفحات سے دعوت وعزیمت کے تسلسل کو اجاگر کیا ہے اور اسلام کی تیرہ سو برس کی تاریخ میں اصلاح وانقلاب حال کی کوششوں کو بیان کیا ہے ۔انہوں نے ان ممتاز شخصیتوں اور تحریکوں کی نشاندہی کی ہے جنہوں نے اپنے اپنے وقت میں اپنی اپنی صلاحیتوں کے مطابق دین کے احیاء اور تجدید اور اسلام اور مسلمانوں کی حفاظت کے کام میں حصہ لیا اور جن کی مجموعی کوششوں سے اسلام زندہ اور محفوظ شکل میں اس وقت موجود ہے اوراس وقت ایک ممتاز امت کی حیثیت سے نظر آتے ہیں ۔اس کتاب کا مطالعہ ہر مسلمان کو لازماً کرنا چاہیے تاکہ مصلحین امت کے اصلاحی ودعوتی اور مجاہدانہ کارناموں سے واقفیت حاصل ہو سکے عالم اسلام کی اصلاحی و تجدیدی کوششوں کا تاریخی جائزہ نامور مصلحین اور ممتاز اصحاب دعوت و عزیمت کا مفصل تعارف ان کے علمی کارناموں کی روداد اور ان کے اثرات و نتائج کا تذکرہ مفکر اسلام مولانا سید ابوالحسن علی ندوی تاریخ دعوت و عزیمت از مولانا سید ابو الحسن علی ندویؒ مکمل 6 جلد
Updated on
30 July 2023
Books & Reference
Data safety
arrow_forward
Safety starts with understanding how developers collect and share your data. Data privacy and security practices may vary based on your use, region and age. The developer provided this information and may update it over time.
This app may share these data types with third parties