فتاوی دارالعلوم دیوبند پشتو

Contiene anuncios
5 K+
Descargas
Calificación del contenido
Apto para todo público
Imagen de la captura de pantalla
Imagen de la captura de pantalla
Imagen de la captura de pantalla
Imagen de la captura de pantalla
Imagen de la captura de pantalla

Acerca de esta app

ترتیب جدید کی مختصر وضاحت
مکمل و مدلل فتاوی دارالعلوم دیوبند کی بارہ جلدیں جن کو حضرت مولانا مفتی ظفیر الدین صاحب نے مرتب فرم ایا تھا، حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب قدس سرہ کے دور اہتمام میں شائع ہو کر منظر عام پر آچکی تھیں، بارہ جلدوں کے شائع ہونے کے بعد یہ کام ایک طویل عرصہ تک موقوف رہا، پھر حضرت مولانا بدرالدین اجمل صاحب رکن شوری دارالعلو م دیوبند دامت برکاتہم کی تحریک پر دارالعلوم دیوبند کی موقر مجلس شورٹی نے ترتیب فتاوی کے کام کودوب ارہ شروع کرنے کا فیصلہ فرمایا، اور یہ ذمہ داری احقر کے سپرد کی گئی۔الحمد اللہ ہم نے تیرہ سے اٹھارہ تک چھ جلدیں مرتب کیں جو شائع ہو چکی ہیں، جب اٹھارہویں جلد پر حضرت مفتی عزیز الرحمن صاحب قدس سرہ کے فتاوی مکمل ہو چکے تو مجلس شوری نے حکم دیا کہ آخری چھ جلدوں پر جس طرح کام ہوا ہے اسی طرح شروع کی بارہ جلدوں پر کام کیا جائے ، یہ کام احقر کے لیے نہایت ب ھاری تھا، میں اس ذمہ داری کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں تھا، مگر دارالعلوم دیو بند کی موقر مج لس شوری کے حکم سے انحراف بھی ممکن نہیں تھا، اس لیے مجبوراً یہ خدمت انجام دینی پڑی، اللہ تعالیٰ آسان فرما ئیں! ترتیب جدید کا کام میں تنہا نہیں کر رہا، میرے ساتھ مفتی مصطفی امین پالن پوری ہفتی محمد یو نس دہلوی اور مولانا امیر اللہ مشتاق قاسمی مئوی صاحبان شریک ہیں، ہم نے جو کام کیا ہے اس کی ک چھ تفصیلدرج ذیل ہے :
سب سے پہلے مفتی مصطفی امین پان پوری، مفتی محمد یونس اور مولا نا امیر اللہ مشتاق قاسمی مسئوی صاحبان نے تمام مطبوعہ فتاوی کو رجسٹر نقول فتاوی میں تلاش کیا، اکثر فتاوی رجسٹروں میں مل گئ ے، البتہ کچھ فتاوی تلاش بسیار کے باوجود رجسٹروں میں نہیں ملے ، جو فتاوی رجسٹروں میں ملے ان سے مطبوعہ فتاولی کو ملایا، جہاں فرق تھا وہاں تصحیح اور اضافہ کیا، اور حاشیہ میں اس کی وضاحت کی، اور ہر سوال کے آخر میں بین القوسین نمبر سلسلہ او ر سنہ درج کیا، تا کہ وقت ضرورت کام آئے، اور جو مطبوعہ فتاوی رجسٹروں میں نہیں ملے وہاں سوال کے آخر میں بین القوسین لکھ د یا کہ (رجسٹر میں نہیں ملا ) اور بعض فتاوی نہ ملنے کی وجہ یہ کہ ایک رجسٹر بیچ میں سے غائب ہے، شاید یہ فتاوی اس رجسٹر کے ہوں جو مفتی ظفیر الدین صاحب کی ترتیب کے بعد غائب ہوا یہ کام طویل اور دشوار تھا، مگر مفتی مصطفی امین پالن پوری مفتی محمد یونس اور مولانا امیر اللہ مشتاق قائمی مئوی صاحبان نے حسن و خوبی کے ساتھ انجام دیا ہے، جب آپ کتاب کا مطالعہ فرمائیں گے تو معلوم ہوگا کہ یہ کام کتنا ضروری تھا۔
ہر جواب کے اخیر میں مطبوعہ فتاوی کا حوالہ جلد اور صفحہ کے ساتھ درج کیا ہے، تاکہ جو کوئ ی مطبوعہ فتاوی میں اس مسئلہ کو تلاش کرنا چاہے اس کو دشواری پیش نہ آئے ، جیسا کہ ہر سوال کے اخیر میں نمبر سلسلہ اور سنہ درج کیا ہے تا کہ وقت ضرورت کام آئے ، ان دونوں باتوں کا خاص
اہتمام کیا گیا ہے۔
مطبوعہ فتاوی میں سے کسی کو حذف نہیں کیا ، بلکہ بعض فتاوی کا رجسٹروں سے اضافہ کیا ہ ے، اور جواب کے اخیر میں بین القوسین لکھ دیا ہے: (اضافہ از رجسٹر نقول فتاوی) (۴) اصل مراجع سے م لا کر تمام حوالوں اور مفتی ظفیر الدین صاحب کے حواشی کی تصحیح کی ہےاور جدید ایڈیشنوں کے صفحات درج کیے ہیں۔جو سوال و جواب فارسی یا عربی میں تھے ان کا مکمل ترجمہ کیا ہے،صرف خلاصہ پر اکتفاءنہیں کیا۔
جو جوابات عام لوگوں کے لیے قابل فہم نہیں تھے ان کی حاشیہ کے بجائے جواب کےبعد وضاحت کی ہے۔
جو جوابات فقہاء کی تصریحات کے خلاف تھے ان کی نشاندہی کی گئی ہے۔
مطبوعہ فتاوی میں بعض جگہ نمبر وار کئی سوالات، پھر ان کے جوابات تھے، ہم نے ہر سوال کے جواب کو اس کے ساتھ رکھا ہے۔
مطبوعہ فتاوی میں ایک ہی قسم کے مسائل منتشر تھے، ہم نے ان کو جمع کیا ہے اور مکرر
حواشی کو حذف کیا ہے۔غیر مکرر حواشی کو باقی رکھا ہے، البتہ کچھ حواشی حذف کیے ہیں، کچھ کو بدلا ہے اور کچھ کا
اضافہ کیا ہے، الغرض ہم نے پیش لفظ ، مقدمہ اور مفتی عزیز الرحمن صاحب کے فتاوی میں کوئی تب دیلی نہیں کی، بلکہ ان کو سنوارنے اور بہتر انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے، اور دارالعلوم د یوبند کی مجلس شوری اور ار باب اہتمام نے ترتیب جدید کا جو فیصلہ فرمایا ہے اس کا مقصد بھی یہی ہے، اللہ تعالیٰ ان کی عمروں کو دراز ف رمائیں، اور ہم سے کوئی بھول چوک ہوگئی ہو تو معاف فرما ئیں، اور امت کے لیے اس جدید تر تیب ک Y نافع بنائیں، آمین یا ¡رب العالمین!
محمد امین پالن پوری مرتب فتاوی دارالعلوم دیوبند
یکم ذی قعده ۴۳۵اه ۲۸ / اگست ۲۰۱۴ء
Pashto Fatawa پشتو فتاوی
فتاوی دارالعلوم دیوبند پښتو
Darul Ifta دارالافتاء
Libro de Darse Nizami, درس نظامی کے کتب
Wifaqul Madaris وفاق المدارس
Actualización
18 dic 2023

Seguridad de los datos

El primer paso de la seguridad es comprender cómo los desarrolladores recopilan y comparten tus datos. Las prácticas de privacidad y seguridad de datos pueden variar en función del uso de la app, la región y la edad. El desarrollador proporcionó esta información y podría actualizarla con el tiempo.
Esta app podría compartir estos tipos de datos con terceros
Información personal, Mensajes y 2 más
Es posible que esta app recopile estos tipos de datos
Información personal
Los datos están encriptados en tránsito
No se pueden borrar los datos