مفاتیح الجنان وباقیات الصالحات مکمل متن اردو ترجمہ کے ساتھ, سطر بہ سطر, چھوٹے جملوں کی شکل میں تاکہ آپ با آسانی دعا کو پڑھ سکیں اور اس کا مفہوم سمجھ سکیں
مکمل آفلائن یعنی بنا انٹرنیٹ کنکشن قابل استعمال
بغیر کسی قیمت کے اور اشتہارات سے پاک
-
השלם את Mafatih ul Jinan בשפת אורדו עם כתב ערבי ותרגום אורדו בפורמט קצר וקל לקריאה. לכל שורה הוקצה מספר רצף להפניה קלה בזמן קריאה וחקירה. האפליקציה ניתנת להתאמה אישית עם ערכות נושא בהירות וכהות וגדלים מרובים של גופן. ניתן לחפש כותרות על ידי הקלדת שאילתות באורדו, אנגלית או אפילו רומית אורדו. תוכן מלא זמין במצב לא מקוון, אין צורך בגישה לאינטרנט. אפליקציה זו אינה כרוכה בתשלום ואינה מכילה פרסומות.
אנא זכור אותנו בתפילותיך המיוחדות.
-
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات دعاؤں, اعمال, زیارات اور تعویذات وغیرہ کا عصر حاضر کا مشہور ترین مجموعہ ہے.
اس کے مؤلف محدث شیخ عباس بن محمد رضا قمی (اعلی اللہ مقامہ) ہیں اور یہ اردو ترجمہ علامہ ریاض حسین نجفی, علامہ سید نیاز حسین نقوی اور مولانا محمد علی فاضل صاحبان کا تحریر کردہ ہے.
اس اپلیکیشن کی اہم ترین خصوصیت یہ ہے کہ طویل عربی متن کو معنی / مفہوم کے مطابق مختصر سطور میں تقسیم کیا گیا ہے, جبکہ ہر سطر کا علیحدہ اردو ترجمہ دیا گیا ہے. اس طرح آپ مفہوم سمجھتے ہوئے بہتر توجہ کے ساتھ دعاؤں اور زیارات کی تلاوت کرتے ہوئے اعلی مفاہیم کی معرفت حاصل کر سکتے ہیں.
ایپلیکیشن میں اردو عبارت کے لئے دیدہ زیب خط نستعلیق کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ عربی عبارت کیلئے پاک و ہند کے مروجہ خط نسخ کا انتخاب کیا گیا ہے. ڈسپلے کو یوزر کی ترجیحات کے مطابق بنانے کے لیے سیٹنگز مہیا کی گئی ہیں جن کے ذریعے آپ عربی متن یا اردو ترجمہ کو حسب ضرورت ظاہر یا پوشیدہ کر سکتے ہیں. علاوہ ازیں آپ متن اور ترجمہ کے فونٹ سائز اور روشن یا تاریک تھیم کا انتخاب کر سکتے ہیں.
کتاب کے متن اور ترجمے میں انتہائی محنت سے کمپوزنگ اور اعراب کی کی غلطیوں کی درستگی اور سطور کی ترتیب نو کی کوشش کی گئی ہے اور یہ کام بدستور جاری ہے. آپ کی سہولت کیلئے متن کی ہر سطر کو ایک ترتیبی نمبر الاٹ کیا گیا ہے. طویل صفحات میں یہ نمبر خصوصی طور پر کارآمد ہے. یاد رہے کہ یہ نمبر سطور کی موجودہ ترتیب کے لحاظ سے ہے اس لئے مستقبل میں یہ نمبر سطور کی تحلیل میں تبدیلی کے لحاظ سے بدل سکتا ہے.
מס ' مثلا بڑی سکرین پر عربی متن اور اردو ترجمہ دو علیحدہ کالم میں ظاہر ہو سکتے ہیں.
اس اپلیکیشن کی ایک فخریہ خصوصیت اس کی سرچ کرنے کی صلاحیت ہے.
ان شاء اللہ ہم آئندہ مزید کارآمد خصوصیات و خدمات کا اضافہ کریں گے, مثلا نشانی (بک مارک) لگانے کی سہولت, متن / ترجمہ میں تلاش کرنے کی سہولت, صفحات کو محفوظ کرنے کی آپشن وغیرہ.
آپ سے گزارش ہے کہ اپنی تجاویز اور آرا سے ہمیں ضرور آگاہ کریں. اگر آپ کو یہ کاوش پسند آئی ہے تو براہ کرم اسے اپنے احباب کے ساتھ شیئر کیجیے. ہماری ٹیم کو اپنے اعمال, زیارات, دعاؤں وغیرہ میں شامل رکھیں.
پروردگار ہم سب کا حامی و ناصر ہو.
اللهم صل على محمد وال محمد وعجل فرجهم
מילות מפתח: mafateeh mafaihul mafatih אל ג'ינאן aljinan aljinaan مفاتيح ترجمہ ترجمه
עדכון אחרון בתאריך
12 באוק׳ 2024