تفسیر ذخیرۃ الجنان

Vsebuje oglase
10 tis.+
Prenosi
Kategorija vsebine
Primerno za vse
Slika posnetka zaslona
Slika posnetka zaslona
Slika posnetka zaslona
Slika posnetka zaslona
Slika posnetka zaslona
Slika posnetka zaslona
Slika posnetka zaslona

O tej aplikaciji

''ذخیرۃ الجنان فی فہم القرآن“
مولانا محمد سرفراز خان صفدر رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی بامقصد کام کرنے والوں کے لیے ای ک نادر نمونہ ہے۔ مولانا نے اپنی زندگی قرآن وسنت کی تعلیم کے فروغ کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ قرآن و سنت کی تعلیم ان اوڑھنا بچھونا تھی، قرآن و سنت کی تعلیم عام کرنے کے لیے انہوں نے کئی حوالوں سے خدمات سر انجام دیں جن میں مکاتیب قرآنیہ کاقیام، درس و تدریس، وعظ و تبلیغ اور تصنیف و تالیف شامل ہیں۔
مولانا قرآن و سنت کے ماہر عالم اور یگانہ روزگا ر مدرس تھے۔ انہوں نے نصف صدی سے زائد عرصہ قرآن کریم کا ترجkre وہ صبح نماز فجر کے بعد سے درس قرآن کا سلسلہ شروع کرتے اور نماز عشاء تک وقفوں کے ساتھ یہ سلسلہ قائم رہتا تھا۔ یہ سلسلہ تین مقامات پر تسلسل سے جاری رہا۔ گکھڑ کی جامع مسجد جہاں وہ نماز کی امامت اور خطابت کے فرائض سر انجام دیا کرتے تھے ,
اس مسجد میں روزانہ نماز فجر کے بعد درس قرآن پنجابی زبان میں ہوتا۔ گکھڑ میں قائم ٹیچرز ٹریننگ کالج میں موسم گرما میں نماز عصر کے بعد اور موسم سرما میں نماز عشاء کے بعد زیر تربیت اساتذہ کو درس قرآن دیتے جو تقریباً عرصہ پچیس سال تک مسلسل جاری رہا۔

جبکہ مدرسہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ میں درس نظامی کے منتہی درجات کے طلبہ کو ترجمہ و تفسیر قرآن پڑھایا کرتے اور دو سال میں پورے قرآن کریم کا ترجمہ مکمل کرتے۔ مدرسہ نصرۃ العلوم میں ہی شعبان ورمضان کی سالانہ تعطیلات میں اساتذہ مدارس اور منتہی درجات کے طلبہ کے لیے دورہ تفسیر کا اہتما م ہوتا جس میں چالیس روز میں پورے قرآن ک ریم کا ترجمہ و تفسیر مکمل پڑھاتے تھے۔

مولانا کے ان دروس میں سے مدرسہ نصرۃ العلوم کے دروس پر مولانا کے فرزند شیخ الحدیث مولانا عبد القدوس خان قارن کام کر رہے ہیں جبکہ گکھڑ کے درس قرآن مولانا کے شاگرد مولانا محمد نواز بلوچ اور ان کے رفقاء پنجابی سے اردو کے قالب میں ڈھال کر ''ذخیرۃ الجنان فی فہم القرآن'' کے نام سے مرتب کر رہے ہیں
اور مولانا کے مرید خاص حاجی میر لقمان اللہ کے زیر اہتمام شائع ہو رہے ہیں۔ مولانا کا درس خالص پنجابی میں ہوتاتھا جس کو اردو میں منتقل کرنا ایک مشکل کام تھا۔ اللہ جزائے خیر عطا فرمائے میر محمد لقمان، مولانا محمد نواز بلوچ اور ان کے رفقاء کو کہ انہوں نے اس علمی خزانے کو اردو میں منتقل کر کے عام کر دیا ہے۔
Posodobljeno dne
28. jun. 2024

Varnost podatkov

Razumevanje, kako razvijalci zbirajo in razkrivajo vaše podatke, je prvi korak do varnosti. Varovanje podatkov in zagotavljanje varnosti podatkov se morda razlikujeta glede na vašo uporabo, območje in starost. Razvijalec je zagotovil te podatke in jih bo sčasoma morda posodobil.
Ta aplikacija lahko deli te vrste podatkov z drugimi ponudniki.
Osebni podatki, Sporočila in še 2
Ta aplikacija lahko zbira te vrste podatkov.
Osebni podatki
Podatki so šifrirani med prenosom
Podatkov ni mogoče izbrisati