یہ ایپ مسلم قوانین کے مطابق وراثت کے حساب کتاب کے لیے ہے: یہ صرف ایک کیلکولیٹر نہیں ہے، بلکہ ایک اسسٹنٹ ہے کیونکہ یہ 45 سے زیادہ ورثاء کا احاطہ کر سکتا ہے لیکن ایک ہی اسکرین/صفحہ میں تمام ورثاء کے بارے میں نہیں پوچھتا، اس کے بجائے یہ کم سے کم سوالات کرکے قدم بہ قدم صرف اہل ورثاء کے بارے میں پوچھتا ہے۔ اس ایپ کے ذریعہ اب پیچیدہ حساب کتاب کو آسان بنا دیا گیا ہے۔ عام طور پر یہ نتیجہ ایک یا دو اسکرینوں/صفحوں میں دے گا، لیکن شاذ و نادر صورتوں میں اگر کوئی اہل وارث نہیں ملتا ہے تو یہ اس وقت تک ان کے بارے پوچھتا رہے گا جب تک کہ اسے اہل وارث نہ مل جائیں۔ یہ ایپ کن کے لئے ہے ؟ یہ ایپ عام مسلمانوں کے لئے بھی ہے اور ان علمأ کے لئے بھی ہے جن سے اسلامی میراث کے بارے میں سوالات کئے جاتے ہیں۔
اس ایپ میں درج ذیل نمایاں خصوصیات ہیں: 1. آپ سنی اور شیعہ فقہ/ مکاتب میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔ 2. یہ ایپ 45 سے زیادہ وارثوں کا احاطہ کر سکتی ہے۔ 3. کم سے کم ممکنہ سوالات کے ساتھ نتیجہ۔ 4. پیچیدہ حساب کتاب جیسا کہ " عول" اور "رد " وغیرہ کا نفاذ۔ 5. ملٹی لینگویج سپورٹ:۔ 6. نتیجہ زمرہ وار کے ساتھ ساتھ انفرادی طور پر بھی ہے۔ 7. پائی گراف میں بھی نتائج دکھاتا ہے۔ 8. نتائج کے ساتھ جہاں بھی ضروری ہو اضافی متعلقہ معلومات بھی ملتی ہیں۔ 9. کسی بھی سوشل میڈیا ایپ (یعنی واٹس ایپ، فیس بک وغیرہ) کے ذریعے نتائج کو براہ راست شیئر کرنے کا اختیار۔ 10. شیئر کرنے یا پرنٹ کرنے کے لیے پی ڈی ایف فائل بنانے کا آپشن بھی ہے۔ 11. سنی اور شیعہ فرقوں کے لیے مختلف رنگ سکیم ہے۔ علماء کے درمیان اختلاف کی صورت میں یہ ایپ اکثریت/جمہور کی پیروی کرنے کی کوشش کرتی ہے اور نتائج کے ساتھ وارننگ بھی دیتی ہے۔ اس ایپ کو متعدد ٹیسٹ کیسز کے ساتھ چیک کیا گیا ہے اور اسے ٹھیک پایا گیا ہے، اگر آپ کو اب بھی لگتا ہے کہ اس میں کچھ بے ضابطگی ہے تو بلا جھجھک تبصرہ /ای میل کریں۔
اپ ڈیٹ کردہ بتاریخ
13 جولائی، 2025
فائنانس
ڈیٹا کی حفاظت
arrow_forward
سیفٹی اس بات کو سمجھنے کے ساتھ شروع ہوتی ہے کہ ڈویلپرز آپ کا ڈیٹا کیسے اکٹھا اور اس کا اشتراک کرتے ہیں۔ ڈیٹا کی رازداری اور سیکیورٹی کے طریقے آپ کے استعمال، علاقے اور عمر کی بنیاد پر مختلف ہو سکتے ہیں۔ ڈویلپر نے یہ معلومات فراہم کی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اسے اپ ڈیٹ کر سکتا ہے۔
فریقین ثالث کے ساتھ کسی بھی ڈیٹا کا اشتراک نہیں کیا گیا