‫Mobile Legends میں سونے کی فارمنگ کرنے کے بہترین طریقے

کسی بھی Mobile Legends میں سونا ایک اہم کردار ادا کرتا ہے: بینگ بینگ میچ۔ یہاں، کھیل کے دوران سونے کی فارمنگ کے بہترین طریقوں کی فہرست ہے، تاکہ آپ اور آپ کی ٹیم دستیاب ہوتے ہی اپنی ضرورت کی چیزیں خرید سکیں۔ لڑائی کے دوران اپنی سونے کی کمائیوں کو ذہن میں رکھیں گے تو آپ خود کو فتح کے راستے پر گامزن دیکھ پائیں گے۔

منیئنز

یہ ایک بیس سے دوسرے بیس پر جانے والے چھوٹے چھوٹے منیئنز صرف دکھاوے کے لیے نہیں ہیں؛ توجہ ہٹانے والے ٹاورز بننے اور دشمن کے ہیروز کے راستے میں آنے کے علاوہ، منیئنز آپ کی ٹیم کے سونے کے ذخائر کو بڑھانے میں مدد کر سکتے ہیں۔ جب بھی آپ کو موقع ملے انہیں ختم کریں۔ منیئن جتنا بڑا ہوگا، انعام بھی اتنا بڑا ہوگا۔ اس لیے جیسے ہی بڑے منیئنز نظر آنے لگیں، اس حکمت عملی کو پورے میچ میں جاری رکھیں۔

جنگلنگ

اگر آپ کا کردار لینز میں نہیں ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ گھنے جنگلوں میں ہیں جہاں عفریتوں کو مار رہے ہوں گے۔ منیئنز کی طرح، یہ عفریت بھی سونا حاصل کرنے کے بہترین ذرائع ہیں، کیونکہ ان کو شکست دینے سے آپ کے بجٹ میں خاصے سکوں کا اضافہ ہوتا ہے۔ جیسے ہی بڑے عفریت کھیل کے بیچ اور آخر میں ظاہر ہونے لگیں گے، آپ زیادہ سونا حاصل کر سکتے ہیں، اس لیے اس جنگلنگ کی حکمت عملی کو زیادہ سے زیادہ دیر تک جاری رکھیں۔

گھومنے والے ہیرو کے کردار میں کھیلنا

اگر آپ مکمل طور پر سونے کے حصول پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں تو ایک ایسے ہیرو کا انتخاب کریں جو گھومنے میں مہارت رکھتا ہو۔ گھومنے والے کی بنیادی حکمت عملی مدد فراہم کرنے کے لئے ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں گھومنا ہوتا ہے، لہذا ہو سکتا ہے آپ کو منیئنز، جنگل کے عفریت، کمزور مخالف ہیروز کا سامنا اور خاتما کرنا پڑے یا جیسی بھی ضرورت پڑے۔ گھومنے والا بہت زیادہ سونا اکٹھا کر سکتا ہے، لہذا یقینی بنائیں کہ آپ کی ٹیم میں کم از کم ایک گھومنے والا موجود ہو۔

صحیح آلات میں سرمایہ کاری کریں

آلات کی خریداری سونا حاصل کرنے میں کس طرح مدد کرتی ہے؟ اگر آپ ابتدائی آلات لیتے وقت نقصان پہنچانے والے بفس کو مد نظر رکھتے ہیں تو آپ منیئنز اور جنگل کے عفریتوں کو تیزی سے ختم کر سکتے ہیں۔ جتنی رفتار سے ماریں گے اتنی تیزی سے سونا حاصل کریں گے جس کا مطلب ہے کہ آپ بعد میں میچ میں اس سے بھی بہتر آلات تیزی سے خرید سکیں گے۔ شروع میں ایک اچھی سرمایہ کاری بعد میں گیم میں زیادہ سونا حاصل کرنے میں بڑا کردار ادا کر سکتی ہے۔