دی لیجنڈ آف مولا جٹ ایک پاکستانی پنجابی زبان کی ایکشن ڈراما فلم ہے جس کی ہدایت کاری اور تحریر بلال لاشاری نے کی ہے اور اسے انسائیکلو میڈیا کے پروڈکشن بینر کے تحت عمارہ حکمت نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ 1979ء کی دیہی کلاسک مولا جٹ کا ریمیک ہے اور اس میں فواد خان، حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان اور حمائمہ ملک نے اداکاری کی ہے۔
فلم پاکستان میں 13 اکتوبر 2022ء کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو اچھی تنقیدے تبصرے ملے ہیں۔ اس فلم کو اب تک کی سب سے مہنگی پاکستانی فلم قرار دیا گیا ہے۔