اڑتا پنجاب

2016 • 132 منٹس
یہ آئٹم دستیاب نہیں ہے

اس مووی کے بارے میں

اڑتا پنجاب سنہ 2016ء میں منظر عام پر آنے والی ایک جرائم پر مبنی ڈراما فلم ہے جسے ابھیشیک چوبے نے تحریر کیا اور اس کی ہدایت کاری بھی کی۔ دراصل یہ فلم بھارتی صوبہ پنجاب میں منشیات کے استعمال اور اس سے متعلق دیگر جرائم پر مبنی ہے۔ اسے انوراگ کشیپ کے پروڈکشن گھر فینٹم فلمز کے ساتھ مل کر بالاجی موشن پکچرز کے بینر تلے دو فلم ساز شوبھا کپور اور ایکتا کپور نے بنایا ہے۔ فلم میں شاہد کپور، کرینہ کپور، عالیہ بھٹ اور دلجیت دوسانجھ نے مرکزی کردار ادا کیا۔
4 جون 2016ء کو مرکزی بورڈ برائے فلم سرٹیفکیشن نے فلم کو منظر عام پر آنے سے روکنے کا مطالبہ کیا اور یہ وجہ بتائی کہ فلم کے بعض مناظر عام فلم بینوں کے لیے غیر مناسب ہیں، نتیجتاً فلم سازوں کو اس میں سے 89 مناظر حذف کرنے پڑے۔ تاہم 13 جون 2016ء کو ممبئی کی عدالت عالیہ نے اس مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے محض ایک منظر کو حذف کرنے کی ہدایت دے کر فلم کو قومی سطح پر پیش کرنے کی اجازت دے دی۔ اور 17 جون 2016ء کو یہ فلم دنیا بھر کے سینما گھروں میں پیش کی گئی۔ چالیس کروڑ کی لاگت سے بنی اس فلم نے دنیا بھر میں 98.3 کروڑ روپے کمائے۔