پپلی پائیو ایک بھارتی طنزیہ مزاحیہ فلم جس کا موضوع بھارت میں کسانوں کی خودکشیاں اور اس کے نتیجے میں میڈیا اور سیاسی رد عمل ہے۔
اس کی مصنفہ اور ہدایت کار انوشہ رضوی اور اس کے پروڈیوسر عامر خان پروڈکشن ہے۔ فلم کے اہم اداکاروں میں اومکار داس مانک پوری، نصیر الدین شاہ، رگوبیر یادو اور نواز الدين صدیقی شامل ہیں۔