گنگو بائی کاٹھیاواڑی

2022
یہ آئٹم دستیاب نہیں ہے

اس مووی کے بارے میں

گنگو بائی کاٹھیاواڑی بالی وڈ کی ایک سوانحی فلم ہے جسے سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بنایا گیا ہے۔ اس فلم کو جینتی لال گڈا اور خود سنجے لال بھنسالی پروڈیوز کر رہے ہیں۔ اس فلم میں مرکزی کردار عالیہ بھٹ ادا کررہی ہیں۔ ان کے ساتھ شانتانو ماہیشوری، وجے راز، اندرا تیواری اور سیما پاہوا اہم کردار میں ہیں۔ اجے دیوگن خصوصی کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ کہانی گنگا نامی لڑکی کی ہے جو کچھ ہی دنوں میں مشہور ہو جاتی ہے اور گنگوبائی کے نام سے جانی جاتی ہے۔ وہ ممبئی کے قحبہ خانہ کماتھیپورہ میں ان کا سکہ چلتا ہے۔ یہ فلم ہندی زبان اور تیلگو زبان میں ریلیز ہونے والی ہے۔
اس فلم کی کہانی کم و بیش گنگو بائی ہرجیوندس کے ارد گرد گھومتی ہے۔ وہ گنگو بائی کوٹھے والی کے نام س مشہور ہے۔ ایس حسین زیدی اور جین بورجیس نے ان کی کہانی مافیا کوینس آف ممبئی میں لکھی ہے۔ کہانی میں کاٹھیاواڑ ایک عام کی لڑکی ہے جو خود اپنی قسمت لکھنے پر مجبور ہے اور اس کے پاس کوئی راستہ نہیں ہے۔