مگدھیرا

2009 • 158 منٹس
یہ آئٹم دستیاب نہیں ہے

اس مووی کے بارے میں

مگادھیرا 2009ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تیلگو زبان کی رومانوی-ہنگامہ خیز فلم ہے۔ اس فلم کے مصنف کے وی وجیندرا پرساد ہیں۔ یہ فلم ایس ایس راجامولی کی طرف سے ہدایت کی گئی۔ تناسخ کی کہانی پر مبنی، یہ فلم اللو ارویند کی طرف سے گیتا آرٹس کے بینر تلے پروڈیوس کی گئی۔ اس فلم کے مرکزی ستارے رام چرن اور کاجل اگروال ہیں، جبکہ دیو گل اور سری ہری معاون کرداروں میں ہیں۔ فلم کی کہانی 4 کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔ پہلا کردار ایک جنگجو لڑکا جو اپنی ریاست کی شہزادی کی حفاظت کی ذمہ داری اپنے ذمہ لیتا ہے اور وہ شہزادی اس جنگجو سے پیار کرتی ہے اور ریاست کی فوج کا کمانڈر اس لڑکی کی محبت میں پاگل ہے۔ چوتھا کردار ایک عظیم بادشاہ ہے جس کی نظر اس ریاست پر پڑ چکی ہے اور وہ اسے حاصل کرنا چاہتا ہے۔ یہ چاروں کردار مر جاتے ہیں اور اپنی خواہشات پوری کرنے کے لیے 400 سال بعد دوبارہ جنم لیتے ہیں۔ اس جنم میں عظیم جنگجو، شہزادی کا پیار حاصل کرنے کے لیے اس کمانڈر کو بادشاہ کی مدد سے مار دیتا ہے۔
₹350 ملین، کے بجٹ پر تیار ہونے والی اس فلم کی منصوبہ بندی 2 مارچ، 2008ء کو ہوئی، جبکہ شوٹنگ 19 مارچ، 2008ء کو شروع ہوئی۔ فلم کے سنیماگرافر کے کے سینتھل کمار ہیں جبکہ ایڈیٹر کوٹاگری وینکٹیشورا راؤ ہیں۔ پروڈکشن ڈیزائنگ آر رویندر کی طرف سے کی گئی۔ فلم کے ایکشن اسٹنٹس کی چیریوگرافی پیٹر ہین اور رام-لکشمن نے کی۔