چیپٹر 27

2007 • 84 منٹس
R
درجہ بندی
یہ آئٹم دستیاب نہیں ہے

اس مووی کے بارے میں

چیپٹر 27 ایک سوانحی فلم ہے جو مارک ڈیوڈ چیپمین کے ہاتھوں جان لینن کے قتل کا ماجرا بیان کرتی ہے۔ فلم کی کہانی جیک جونز کی کتاب لیٹ می ٹیک یو ڈاؤن پر مبنی ہے۔ جیریٹ شیفر نے فلمی کہانی تحریر کرنے کے علاوہ اس کی ہدایات بھی دی ہیں، جب کہ جیرڈ لیٹو نے چیپمین کا کردار نبھایا ہے۔ فلم کی کہانی دسمبر 1980ء کے ذکر پر مشتمل ہے اور اس کا مقصد چیپمین کے نفسیاتی پہلو کو واضح کرنا تھا۔
آزاد پروڈکشن ہونے کے باعث، پیس آرچ انٹرٹینمنٹ نے اسے تقسیم کاری کے لیے منتخب کیا اور 2007 سنڈینس فلم فیسٹول کے موقع پر اس کی افتتاحی نمائش کی گئی جہاں ناقدین کی جانب سے ملی جلی آرا سامنے آئیں۔ بعد ازاں، 28 مارچ 2008ء کو ریاست ہائے متحدہ کے سنیماؤں میں یہ فلم محدود نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ چیپٹر 27 کو 2007ء کی انتہائی متنازع ترین فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ فلم کے لکھاری اور ہدایت کار، شیفر، زیورخ فلم فیسٹول میں ڈیبیو فیچر پرائز اپنے نام کرنے میں کام یاب رہے، جب کہ لیٹو کو چیپمین کا کردار عمدگی سے نبھانے پر بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ نوازا گیا۔
فلم کے اجرا سے ایک سال قبل، سلطنت متحدہ میں، اسی واقعے پر مبنی ایک فلم، دی کلنگ آف جان لینن، جاری ہوچکی تھی، جس میں چیپٹر 27 کے مقابلے میں چیپمین کی قبل از اقدامِ قتل زندگی کو زیادہ تفصیل سے پیش کیا گیا تھا۔
درجہ بندی
R