اس شو کے بارے میں

فلینٹا ایک عثمانی جاسوسی افسانوی ٹیلی ویژن سیریز ہے جو ٹی آر ٹی 1 کے لیے یوسف ایسنکل اور سردار اوریتیچی نےبنائی گئی تھی۔ سیکا پارک فلمی اسٹوڈیو میں فلمایا جانے والا یہ ڈراما ترکی میں قائم سب سے بڑی ٹیلی وژن سیریز ہے۔ یہ ازمیت میں واقع تھا۔ اس کا پریمیئر 23 دسمبر 2014 کو ترکی میں ٹی آر ٹی ون پر ہوا۔ یہ 2016 تک نشر کیا گیا۔
2017 تک یہ ترکی میں سب سے مہنگے ٹیلی ویژن سیریز میں سے ایک تھا
ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق، ایک ذریعہ نے فلینٹا کو "ایک خام عثمانی ڈاونٹن ایبی " کے طور پر بیان کیا۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ امینہ ایک بار اس پروڈکشن سیٹ پر گئے تھے۔