اپنے آس پاس چلنے والی موسیقی کی شناخت کرنے کا طریقہ

کیفے میں ایک خاص طور پر دلکش ٹیون چل رہی ہے، لیکن آپ کو آئیڈیا نہیں ہے کہ اسے کیا کہتے ہیں یا فنکار کون ہے۔ جانا پہچانا لگ رہا ہے؟ شکر ہے، آپ گانوں کی تیزی سے شناخت کرنے، نغمے ڈھونڈنے اور نئی موسیقی دریافت کرنے کیلئے اپنا فون استعمال کر سکتے ہیں، تاکہ آپ سے کوئی دُھن نہ چھوٹے۔

نوٹ: ہدایات اور ترتیبات مینوفیکچرر اور ماڈل کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہیں۔
Google
Google LLC
اشتہارات شامل ہیں
4.2
2.67 کروڑ جائزے
+10 ارب
ڈاؤن لوڈز
مواد کی درجہ بندی
ہر کوئی

تلاش کرنے کیلئے چلائیں، گنگنائیں یا گائیں

Google ایپ صرف ویب پر تلاش کرنے کیلئے نہیں ہے – یہ گانوں کی شناخت کرنے میں بھی آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ بس ایپ میں موجود مائیکروفون کو تھپتھپائیں، پھر ”گانا تلاش کریں“ پر تھپتھپائیں۔ یہاں سے، آپ اپنے فون پر کوئی گانا چلا کر، اسے گا کر یا گنگنا کر گانے کے نام اور فنکار کے نام کو ٹریک کر سکتے ہیں۔

اپنے Pixel سے گانوں کا پتہ لگائیں

Google Pixel فونز کے بعض ماڈلز جو Android 10 یا اس سے جدید ترین کو چلا رہے ہیں وہ سیدھے آپ کے فون سے ہی قریبی موسیقی کی خودکار طور پر شناخت کر سکتے ہیں۔ فعال کرنے کیلئے، ترتیبات > آواز اور وائبریشن > Now Playing پر جائیں، پھر اپنے آلہ کی مقفل اسکرین پر پتہ لگائے ہوئے ٹریکس کو ڈسپلے کرنے کیلئے ”قریب میں چلنے والے گانوں کی شناخت کریں“ کو ٹوگل کریں۔ آپ ”Now Playing کی سرگزشت“ کو تھپتھپا کر پہلے شناخت کردہ گانوں کو دیکھ سکتے ہیں اور مستقبل کے حوالہ کیلئے کسی ٹریک کو پسندیدہ بنانے کیلئے اس کے آگے موجود دل کے بٹن کو تھپتھپا سکتے ہیں۔
Shazam: Find Music & Concerts
Apple Inc.
4.8
1.01 کروڑ جائزے
+50 کروڑ
ڈاؤن لوڈز
مواد کی درجہ بندی
نوجوان

نئی ٹیونز دریافت کرنے کیلئے ایپ استعمال کریں

آپ ٹریکس کی شناخت کرنے کیلئے Shazam جیسی کسی ایپ کو بھی استعمال کر سکتے ہیں – اس وقت بھی جب آپ نے ہیڈ فونز پہن رکھا ہو۔ لائبریری ٹیب میں اپنے سابقہ تلاش کردہ تمام گانوں تک رسائی حاصل کریں اور اپنی نئی دریافتوں کو چلانے کیلئے منتخب کردہ موسیقی کی سلسلہ بندی کرنے والی ایپس کے ساتھ اس ایپ کو منسلک کریں۔ کیا آپ نے جو سنا وہ آپ کو پسند آیا؟ ”گانے کا اشتراک کریں“ بٹن پر تھپتھپا کر دوسروں کے ساتھ اپنے پسندیدہ گانوں کا اشتراک کریں یا کنسرٹ ٹیب میں کسی فنکار کے آئندہ شوز کو دریافت کریں۔
SoundHound - Music Discovery
SoundHound Inc.
اشتہارات شامل ہیںدرون ایپ خریداریاں
4.4
9.28 لاکھ جائزے
+10 کروڑ
ڈاؤن لوڈز
مواد کی درجہ بندی
نوجوان

اپنی آواز کی مشق کریں

Soundhound کو استعمال کر کے، جب آپ کے آس پاس کوئی ٹیون چل رہی ہو تو آپ نارنگی بٹن کو تھپتھپا کر قریب میں چلنے والے ٹیونز کا پتا لگا سکتے اور ان کی شناخت کر سکتے ہیں۔ یا اس کی بجائے اپنی تازہ ترین دلکش ٹیون کو گنگنائیں (گانے کی قابلیت اختیاری ہے)۔ نغمے کے بول جانتے ہیں؟ آپ جس ٹریک کو تلاش کر رہے ہیں بالکل اسی کو ڈھونڈنے کیلئے انہیں بولیں یا ٹائپ کریں۔ کسی گانے کی شناخت کرنے کے بعد، آپ ایپ کے مربوط YouTube پلیئر کو استعمال کر کے اس کو سن سکتے ہیں یا ملتی جلتی ٹیونز کی پلے لسٹ تخلیق کرنے کیلئے اپنے Spotify اکاؤنٹ سے آسانی سے منسلک ہو سکتے ہیں۔
نِب
اس میں پہلے سے شامل کردہ آواز کی شناخت کی وجہ سے، آپ ایپ کو ہینڈز فری بھی نیویگیٹ کر سکتے ہیں۔ اسے کسی بھی اسکرین میں کھولیں، پھر مائیک میں ”Hey SoundHound“ بولیں، اس کے بعد ”یہ کونسا گانا ہے؟“ یا ”اس سال کے سرفہرست فنکاروں کو چلائیں“ جیسی کوئی ہدایت دیں۔
Musixmatch: lyrics finder
Musixmatch
اشتہارات شامل ہیںدرون ایپ خریداریاں
4.4
20.9 لاکھ جائزے
+5 کروڑ
ڈاؤن لوڈز
مواد کی درجہ بندی
نوجوان

اپنی زبان میں نغموں کے بول حاصل کریں

اگر کسی گانے پر آپ کا پاؤں واقعی تھرکنے لگا ہے تو صرف اس کی شناخت کر کے کیوں رک جائیں گے؟ Musixmatch کے ساتھ، آپ فی الحال اپنے قریب چلنے والے کسی بھی گانے کے نغموں کو خودکار طور پر تخلیق کر سکتے اور ان کا ترجمہ کر سکتے ہیں، تاکہ آپ اپنی مادری زبان میں اس کے مطلب کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔ الفاظ کو یاد رکھنے کی ضرورت کے بغیر اپنی پسندیدہ ٹیونز کے ساتھ گائیں یا ٹریک اور فنکار کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے کسی گانے کی کوئی مخصوص لائن تلاش کریں۔